رونالڈو کی میسی کو ڈنر کی دعوت

رونالڈو نے سپورٹس ٹیلی ویژن چینل بی ٹی سپورٹ کو بتایا ’میں اور لیونل میسی 15 برس تک کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کے سامنے رہے۔ مجھے علم نہیں کہ فٹ بال میں اس سے پہلے بھی ایسا ہوا ہو۔‘

کرسٹیانو رونالڈو ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ جب تک لیونل میسی کھیلیں گے وہ بھی کھیلتے رہیں گے حالانکہ میسی ان سے دو برس چھوٹے ہیں(اے ایف پی)

فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی کو عشایئے کی دعوت دی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ انہیں سپین کے فٹ بال کلب بارسلونا کے فاروڈ سے مقابلہ کرنا یاد آتا ہے۔

اطالوی فٹ بال کلب جووینٹس کے سپر سٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے گذشتہ موسم گرما میں سپین کے فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا جس کے ساتھ ہی ان کا لیونل میسی کے ساتھ نو برس تک جاری رہنے والا مقابلہ ختم ہوگیا۔

مغربی یورپی ملک مناکو میں یونین آف یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز(یو ای ایف اے) کی چیمپیئنز لیگ 2019 کے لیے قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر انگلش پریمیئر لیگ کلب لیورپول کے سنٹر بیک ورجل وان ڈیک کی موجودگی میں رونالڈو اور میسی ایک دوسرے کی قربت میں پرسکون دکھائے دیے۔ ورجل وان ڈیک کو یو ای ایف اے کی جانب سے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

سپین میں لیونل میسی سے مقابلے کے وقت کے بارے میں سوچنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے ان کے ساتھ کھانا کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رونالڈو نے سپورٹس ٹیلی ویژن چینل بی ٹی سپورٹ کو بتایا: ’میں اور لیونل میسی 15 برس تک کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کے سامنے رہے۔ مجھے علم نہیں کہ فٹ بال میں اس سے پہلے بھی ایسا ہوا ہو۔ یہ کوئی آسان بات نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ہمارے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ ہم نے ابھی تک اکٹھے عشائیہ نہیں کیا لیکن مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ایسا ہوگا۔‘

رونالڈو نے مزید کہا: ’بلاشبہ مجھے سپین میں لیونل میسی کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ ہم نے گذشتہ برس تک لڑائی لڑی۔ انہوں نے مجھے اور میں نے انہیں پسپا کیا۔ فٹ بال کی تاریخ کا حصہ ہونا اچھی بات ہے۔‘

کرسٹیانو رونالڈو ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ جب تک لیونل میسی کھیلیں گے وہ بھی کھیلتے رہیں گے حالانکہ میسی ان سے دو برس چھوٹے ہیں۔

رونالڈو نے مزید کہا: ’اچھا! وہ مجھ سے دو برس چھوٹے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ عمر کے اعتبار سے میں ٹھیک دکھائی دیتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں اگلے سال، دو برس، تین برس میں یہاں ہوں گا۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال