انڈیا کے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے کہ ٹاٹا گروپ ملک میں ایپل کے آئی فونز کی اسمبلنگ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔
وسٹرون کارپوریشن نے انڈیا میں آئی فون بنانے والی اپنی فیکٹری ٹاٹا گروپ کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
راجیو چندر شیکھر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ میں کہا کہ ٹاٹا گروپ کی ایک کمپنی مقامی اور عالمی مارکیٹ کے لیے انڈیا میں آئی فون بنانا شروع کر دے گی۔
وزیر آئی ٹی نے تائیوان میں قائم کمپنی کا بیان شیئر کیا ہے جس کے مطابق وسٹرون بورڈ نے وسٹرون انفوکام مینوفیکچرنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو ٹاٹا الیکٹرونکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہاتھ ساڑھے 12 کروڑ ڈالر میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وسٹرون نے اس ضمن میں تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
ایپل، انڈیا کو اپنی ترقی میں کردار ادار کرنے والے بڑے ملک کے طور پر پیش کر رہا ہے کیوں کہ کمپنی کچھ پیداوار کو چین سے باہر لے جانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل نے 2017 میں وسٹرون کے ساتھ مل کر ملک میں آئی فون کی اسمبلی کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد فاکس فون اور پیگاٹرون کارپوریشن جیسی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں میں توسیع کی گئی۔
دسمبر 2020 میں وسٹرون کو ریاست کرناٹک کے شہر نرساپورہ میں واقع پلانٹ کو تین ماہ کے لیے مجبوراً بند کرنا پڑا کیوں کہ کارکنوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا جس سے لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔