افغان شاہ رخ خان جنہیں پاکستان سے بے دخلی کا خطرہ

فرہاد خان پیشے کے اعتبار سے اداکار ہیں اور ترکی کے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے افغانستان اور پاکستان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

کراچی کے گنجان آباد علاقے سہراب گوٹھ کے الآصف سکوائر میں میری ملاقات افغانستان کے شاہ رخ خان سے ہوئی جو دیگر افغان پنا گزینوں کی طرح پاکستان سے بے دخلی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

فرہاد خان پیشے کے اعتبار سے اداکار ہیں اور ان کی کہانی کافی دلچسپ ہے کیوں کہ ان کی صورت بالی وڈ کے شاہ رخ خان سے کچھ ملتی جلتی ہے اس لیے انہیں لوگ افغان شاہ رخ خان کہتے ہیں۔

فرہاد خان پیشے کے اعتبار سے اداکار ہیں اور ترکی کے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے افغانستان میں فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

دو سال قبل وہ کابل پر طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان منتقل ہوئے تھے۔

انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہویے انہوں نے بتایا کہ جب سے پاکستان کی حکومت نے افغان شہریوں کو ملک سے نکل جانے کا کہا ہے ان کا جینا مزید دوبھر ہوگیا ہے۔

اپنی کہانی سناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہوئے تھے، پھر 15 سال کی عمر میں کسی طرح ترکی پہنچے۔ وہاں انہوں نے ترک ڈراموں میں بھی کام کیا، جس کے بعد وہ افغانستان چلے گئے۔

افغانستان میں انہوں نے فلموں میں کام کیا لیکن پھر 2021 میں انہیں پاکستان آنا پڑا۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انڈسٹری مکمل بند ہے اور وہاں ان کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔

فرہاد خان نے پاکستانی میڈیا کے بارے میں شکوہ کیا کہ ان کے انٹرویو کو غلط معںے  دے کر نشر کیا جاتا ہے کیوں کہ وہ نہ تو پاکستان کی حکومت کے خلاف کبھی بات کرتے ہیں اور نہ ہی طالبان حکومت کے، لیکن ان سے منسوب غلط بیانات چلا دیے جاتے ہیں جس سے انہیں بہت اذیت ہوئی ہے اور ان کی جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرہاد خان نے کہا کہ ’افغان جو زبردستی بھیجے جارہے ہیں وہ پاکستان سے نفرت لے کر جائیں گے، حکومت کو محبت پھیلانا چاہیے کیوں کہ افغانستان میں تو افغانوں کا گھر تک نہیں ہے۔‘

فرہاد خان نے کہا کہ ’میں افغان ہوں لیکن میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے اور پاکستان سے پیار کرتا ہوں۔‘

افغانستان میں انہوں نے فلم ’دہشتگرد‘ میں کام کیا تھا جو وہاں اور دبئی میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

اس کے بعد انہیں ’سنگ شکن‘ نام کی ایک اور فلم کی پیش کش ہوئی جس میں انہوں نے کام کیا، جب وہ مکمل ہوئی تو وہاں حالات خراب ہوگئے اور حکومت تبدیل ہوگئی، جس کے بعد وہ پاکستان آگئے۔

فرہاد خان نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں بھی اردو زبان کی ایک فلم کمانڈو میں کام کیا جو اب 70 فیصد مکمل ہوچکی ہے، لیکن پھر وہ رک گئی ہے کیوں ان کے افغان ہونے پر اعتراض کیا گیا ہے۔

فرہاد خان نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے فین ہیں مگر کبھی ملنے کا موقع نہیں ملا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میری کہانی