صادق آباد پاکستان کا وہ منفرد شہر ہے جس کے قیام کی باضابطہ طور پر سالگرہ ہر سال دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔
اس سال بھی سالگرہ کی تقریب میں ثقافتی شو، فوڈ سٹریٹ، بچوں کی تفریخ کے پروگرام، دستکاری کے سٹال بھی لگائے گئے۔
پاکستان کے معروف ہیوی بائیکرز اور ٹریولرز بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس تقریب میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سال فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
پروفیسر سید سجاد بخاری نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’سندھ اور پنجاب کی سرحد پر واقع صوبہ پنجاب کا شہر صادق آباد ہے جس کا سنگ بنیاد 18 نومبر 1935 کو نواب سر صادق محمد خان عباسی نے رکھا تھا۔‘
ان کے مطابق: ’یہ شہر رحیم یار خان ضلع کا تحصیل ہیڈ کواٹر بھی ہے۔ امیر آف بہاولپور سر صادق آباد محمد خان عباسی نے 18 نومبر 1935کو صادق آباد منڈی کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا جہاں کتبہ ابھی تک اصلی حالت میں نصب ہے اس جگہ ایک چھوٹا سا پارک بنا دیا گیا جس کا نام صادق آباد پارک رکھا گیا۔‘
خواجہ فرید یونی ورسٹی رحیم یار خان کی ڈاکٹر ثمینہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ خطہ خواتین کی خوشحالی اور ان کی ترقی کے لیے خاصا فعال ہے یہی وجہ ہے کہ جنوبی پنجاب کا اس شہر میں اس تقریب میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔‘
گذشتہ کئی سالوں سے اس شہر کی سالگرہ کے موقع پر شہری انتظامیہ کی جانب سے فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے شہر بھی میں جشن کا سماں ہوتا ہے۔ بازاروں میں سالگرہ صادق آباد کے نام سے خصوصی رعایتی پیشکشیں لگائی جاتی ہیں۔