پرانے ٹیلی فون سیٹس پر ملتانی ثقافتی نقوش کا دلکش انداز

کاشی گر عبدالرحمٰن پرانے ٹیلی فون سیٹس پر مخصوص ملتانی نقاشی کرتے ہیں اور اس کے ذریعے دنیا بھر میں ملتانی ثقافت کو زندہ کیے ہوئے ہیں۔

ملتان شہر اپنے اندر مضبوط  ثقافت، تہذیب و تمدن سموئے ہوئے ہے اور کہا جاتا ہے کہ ملتان کی مٹی میں ہی ہنر ہے۔ ملتان میں رنگوں، خاص کر نیلے رنگ سے کی گئی نقاشی کا الگ ہی انداز ہے اور ہر قسم کی اشیا پر اس کا نقش ایک الگ پہچان رکھتا ہے چاہے وہ کھانے کے برتن ہوں یا گھر سجانے کا سامان۔

ملتان کے ایوارڈ یافتہ کاشی گرعبدالرحمٰن نے آباؤاجداد سے منتقل ہونے والے اس ہنر کو ایک نئی پہچان دی ہے۔ وہ پرانے ٹیلی فون سیٹس پر مخصوص ملتانی نقاشی کرتے ہیں اور اس کے ذریعے دنیا بھر میں ملتانی ثقافت کو زندہ کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ خوبصورت  فن پارے غیر ملکی سفیروں کو بھی تحفے میں دیے ہیں۔۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’فن نقاشی تو ہم کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔ جن میں عمارتیں، اونٹ کی جلد سے بنے لیمپس، تو شامل ہیں ہی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد ملک عاشق نقاش نے لینڈ لائن ٹیلی فون پر سب سے نقاشی کی تھی اور 1960  میں اس وقت کے جو صدر تھے ان کو تحفے میں پیش کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے: ’اس کے بعد سے اس کا رجحان بڑھتا ہی گیا مگر ان ٹیلی فون سیٹس  کا  استعمال ہونا بند ہو گیا تو لوگوں کے گھروں میں جو پرانے سیٹ پڑے تھے اس پر اب دوبارہ پچھلے کوئی پانچ سے چھ سال سے نقاشی کر رہے ہیں۔‘

کاشی گرعبدالرحمٰن نے بتایا: ’لوگ ہمارے پاس اپنے پرانے ٹیلی فون سیٹ لاتے ہیں کیونکہ یہ اب استعمال کے قابل نہیں ہیں تو پھر اس پر وہ ہم سے  اس طرح کے نقش و نگاری کر کے  اپنے ڈرائنگ روم میں بطور ڈیکوریشن پیس رکھتے ہیں ۔‘

انہوں نے بتایا کہ ٹیلی فون گاہک کا ہوتا ہے لیکن کام کی اجرت پانچ سے سات ہزار روپے ہوتی ہے۔  

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا