جوفرا آرچر کے خلاف نازیبا جملے بازی پر دو مداح گراؤنڈ سے باہر

جوفرا آرچر نے آسٹریلوی مداحوں کے جملوں کا جواب تو نہیں دیا لیکن بدھ کو فیلڈنگ کے دوران وہ غصے میں دکھائی دیے۔

آرچر مشرقی جزائر غرب الہند کے ملک بارباڈوس سے تعلق رکھنے والے برطانوی کرکٹر ہیں(اے ایف پی)

چوتھے ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش کرکٹر جوفرا آرچر کے خلاف ’نازیبا الفاظ‘استعمال کرنے پر آسٹریلیا کے دو شائقین کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر نے مداحوں کے جملوں کا جواب تو نہیں دیا لیکن بدھ کو فیلڈنگ کے دوران وہ غصے میں دکھائی دیے۔

لنکا شائر کاؤنٹی کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا دونوں شائقین کو سٹیڈیم سے چلے جانے کے لیے کہا گیا۔

انگلینڈ کے ڈریسنگ روم کے نیچے کھڑے دونوں شائقین نے آرچر کے بارے میں اس وقت نازیبا الفاظ کہے جب وہ فیلڈنگ کر رہے تھے۔

قریب بیٹھے دوسرے تماشائیوں نے گارڈز کو خبردار کیا جبکہ پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع کر دی گئی۔

اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے خبر دی کہ شائقین نے جو توہین الفاظ استعمال کیے ان میں’جوفرا ہمیں اپنا پاسپورٹ دکھاؤ‘ کہنا اور کرکٹر کے آبائی ملک کی طرف اشارہ کرنا شامل ہے۔

آرچر مشرقی جزائر غرب الہند کے ملک بارباڈوس سے تعلق رکھنے والے برطانوی کرکٹر ہیں۔

24 سالہ آرچر کے والد برطانوی شہری ہیں، اس لیے کرکٹر کے پاس برطانیہ کا پاسپورٹ ہے۔

گذشتہ برس ایشز سیریز میں بال ٹمپرنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے کھلاڑی سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ہتک آمیز جملوں کا مسلسل سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم برطانیہ میں وارنر کے خاندان کو لاحق خطرات کے پیش نظر اضافی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جن کی بدولت ٹیسٹ کے دوران شائقین کی جانب سے اب تک کوئی بڑا مسئلہ سامنے نہیں آیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ