سابق انڈین کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، جس میں وہ اچھے کھانوں کے لیے پاکستان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دھونی بظاہر اپنے کسی مداح سے بات کر رہے ہیں، جس میں کھانوں کے سوال پر دھونی نے کہا: ’آپ کو کھانے کے لیے ایک بار پاکستان ضرور جانا چاہیے۔‘ جس کے بعد وہ ہاتھ سے بہترین کا اشارہ بھی کرتے نظر آئے۔
دھونی انڈیا کے ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کے مداح نہ صرف انڈیا میں موجود ہیں بلکہ پاکستان میں بھی ان کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے منہ سے اپنے ملک کے کھانوں کی تعریف سن کر پاکستانی مداح سوشل میڈیا کے ذریعے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ان مداحوں میں پاکستانی میزبان فخر عالم بھی شامل تھے، جنہوں نے ایکس پر اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’بھائی دل جیت لیا آپ نے۔ میرے خیال میں آپ کو ہمارے ساتھ نہ صرف کرکٹ بلکہ کھانے کے لیے پویلین میں ہونا چاہیے۔‘
Bhai @msdhoni dil jeet liya aap nay….…..I think you should be in The Pavilion with us not just for the cricket but for the FOOD. https://t.co/oTmsXdoTzx
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) December 29, 2023
’دا پویلین‘ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران کرکٹ کے عظیم پاکستانی کھلاڑیوں کی میزبانی میں ہونے والا ایک ٹی وی شو تھا، جس نے انڈیا میں بھی خوب پزیرائی حاصل کی۔ اس شو کے پینل میں وسیم اکرم، معین خان، مصباح الحق اور شعیب ملک شامل تھے۔
فخر عالم کی ایم ایس دھونی کو دی گئی اس پیشکش پر نکھل نامی صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم اور دھونی کو پویلین میں ساتھ دیکھنے کو ’کرکٹ یونیورسٹی‘ قرار دیا۔
Make it happen bro make it happen wasim + dhoni in pannel =cricket university
— nikhil (@D1999_nik) December 29, 2023
دھونی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارف فہد پاکستانی بریانی کو میدان میں لے آئے اور لکھا: ’اگر کراچی کی بریانی کھا لی تو کبھی انڈیا جانے کا دل نہیں کرے گا۔‘
But indian said that Hyderabad biryani was better than pakistan biryani hahahahah joke of the Century karachi ki biryani khaali to kabhi dil nhi karain ga india jaane ka
— fahad khan (@fahadkhanpti23) December 29, 2023
عمران نامی صارف نے ایک اور بحث سے بچنے کے لیے دھونی کو پیغام دیا کہ ’بھائی یہ بھی بتا دیں کہ کون سا شہر؟ کیونکہ یہاں ہم کراچی اور لاہور میں ہی فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔‘
Bhaya yeh bhi bata dain konsay shahar, kiu yaha ham karachi aur lahore me hi decide nahi kar paa rahe.
— Imran Hasnani (@ImranHasnani) December 29, 2023
ایکس پر سرتاج نامی صارف نے مزید تفصیل دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ سبزی خور نہیں ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار پاکستان ضرور جانا چاہیے، لیکن اگر آپ سبزی خور ہیں تو انڈیا ان کے لیے بہترین ہے۔‘
If you are a non-vegetarian, you should visit Pakistan at least once in your life.
— Sartaj Ahamed (@IamSA26) December 29, 2023
But if you are vegetarian then India is best for them.
Pakistan is not for vegetarians.
جبکہ ارسلان نے تو دھونی کو اپنے ہاتھ سے باربی کیو بنا کے کھلانے کی دعوت بھی دے ڈالی۔
Koi Dhoni Bhai Ko bulao yarr ma Apne hatho se BBQ bna k khilaon ga Mahi Ko
— Arslan Asmi (@ArslanAsmi) December 29, 2023
مہندر سنگھ دھونی نے انڈین ٹیم کے ہمراہ 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ اس ٹیم میں سچن تندولکر سمیت راہول ڈریوڈ ، یووراج سنگھ اور گوتم گھمبیر بھی شامل تھے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔