لکشا کماری کی امام حسین کے لیے عقیدت

مِٹھی کی تیرہ سالہ لکشا نے جب سے  آنکھ کھولی گھر میں حضرت امام حسین کے واقعات سنے۔

سندھ کے ضلع تھرپارکر کے شہر مِٹھی کی لکشا کماری محرم کے دوران نہ صرف کالے کپڑے پہنتی ہیں بلکہ جوتے بھی نہیں پہنتی۔

تیرہ سالہ لکشا نے جب سے آنکھ کھولی گھر میں حضرت امام حسین کے واقعات سنے۔

لکشا کہتی ہیں 'میرے بابا اور دادا مجھے پچپن میں کربلا کا واقعہ سناتے تھے، تب میں سوچا کہ ہمارا ہندو مذہب بھی ہمیں حق کے لیے لڑنے کی تلقین کرتا ہے لہذا میرے دل میں امام حسین اور امام حسن کے لیے عقیدت شروع ہوگئی'۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے گھر میں سندھ کے نامور صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے پر دادا شاہ عبدالکریم بُلڑی وارو کا تکیہ، یاسین شریف، قران شریف اور علم پاک بھی رکھا ہوا ہے۔

لکشا کے والد مٹھی شہر میں سبیل اور نیاز کا بھی انتظام کرتے ہیں۔ زریں سندھ میں، جہاں پاکستانی ہندووں کی اکثریت رہتی ہے، حضرت امام حسین کو چاہنے والوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

تھرپارکار اور عمرکوٹ اضلاع میں کئی امام بارگاہوں کا انتظام بھی ہندو ہی سنبھالتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو