عراق میں شیعہ نوجوانوں کو ایک نئی تحریک اپنی جانب کھینچ رہی ہے جس میں نوحہ خوانی کے لیے مغربی RAP میوزک بجایا جاتا ہے۔
’حسینی‘ RAP کہلانے والے اِس غیر روایتی انداز کے حامیوں کا خیال ہے کہ اِس سے مغرب زدہ معاشرے کو مذہب بھولنے سے بچایا جا سکتا ہے، البتہ روایتی مذہبی حلقے ’حسینی‘ RAP کی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں۔