سال 2024 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی میں چھ ممالک پہلے نمبر پر ہیں۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ہر سال دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی ویزا فری انٹری یا ویزا آن آرائیول بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔
پانچ سال تک سرفہرست رہنے کا دعویٰ کرنے کے بعد جاپان بالآخر فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سپین کے ساتھ طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔
ان ممالک کے شہریوں کو دنیا بھر کے 227 ممالک میں سے 194 مقامات تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔
جنوبی کوریا کو دوسرے نمبر پر فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ 193 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے جبکہ چار یورپی ممالک آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز 192 ممالک تک رسائی کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔
برطانوی پاسپورٹ اس سال دو پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر بیلجیئم، لکسمبرگ، ناروے اور پرتگال کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گیا ہے، جنہیں 191 ممالک تک ویزا فری رسائی ہے۔
یونان، مالٹا اور سوئٹزرلینڈ اس سرفہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں، جن کے شہری 190 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امریکہ 188 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ ساتویں نمبر پر برقرار ہے۔ 2014 کے بعد سے برطانیہ اور امریکہ کو مشترکہ طور پر انڈیکس میں پہلی پوزیشن حاصل کیے ہوئے اب ایک دہائی ہو چکی ہے۔
فہرست کے دوسرے سرے پر افغانستان سب سے کمزور طاقتور پاسپورٹ رکھتا ہے، جس کے شہریوں کو محض 28 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ اس کے بعد شام، عراق، پاکستان اور یمن کا نمبر آتا ہے۔
پہلی بار انڈیکس جاری ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ اور سب سے کم طاقتور پاسپورٹ کے درمیان فرق نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین اور پاسپورٹ انڈیکس کے بانی ڈاکٹر کرسچن ایچ کیلن نے کہا: ’غیر ملکی مسافروں کے لیے ویزا فری ممالک کی اوسط 2006 میں 58 تھی جو 2024 میں بڑھ کر 111 ہو گئی ہے، تاہم جیسے ہی ہم نئے سال میں داخل ہو رہے ہیں، سرفہرست ممالک اب افغانستان کے مقابلے میں ویزا کے بغیر 166 مزید مقامات کا سفر کرنے کے قابل ہو گئے ہیں جو صرف 28 ممالک تک رسائی کے ساتھ اس درجہ بندی میں سب سے نیچے ہے۔‘
یہ انڈیکس انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے آفیشل ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
2024 میں 10 طاقتور ترین پاسپورٹ
1۔ فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگاپور، سپین (194)
2۔ فن لینڈ، جنوبی کوریا، سویڈن (193)
3۔ آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ، نیدرلینڈز (192)
4۔ بیلجیئم، لکسمبرگ، ناروے، پرتگال، برطانیہ (191)
5۔ یونان، مالٹا، سوئٹزرلینڈ (190)
6۔ آسٹریلیا، جمہوریہ چیک، نیوزی لینڈ، پولینڈ (189)
7۔ کینیڈا، ہنگری، امریکہ (188)
8۔ ایسٹونیا، لتھوانیا (187)
9۔ لٹویا، سلوواکیہ، سلووینیا (186)
10۔ آئس لینڈ (185)
2024 میں 10 سب سے کم طاقتور پاسپورٹ
1۔ افغانستان (28)
2۔ شام (29)
3۔ عراق (31)
4۔ پاکستان (34)
5۔ یمن (35)
6۔ صومالیہ (36)
7۔ لیبیا، نیپال، فلسطینی علاقے (40)
8۔ بنگلہ دیش، شمالی کوریا (42)
9۔ اریٹیریا، سری لنکا (43)
10. ایران، لبنان، نائیجیریا، سوڈان (45)
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
© The Independent