لائیو: میں شیر کا شکار کرنے کل پنجاب جا رہا ہوں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شیر کے شکار کے لیے تیار ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو دادو میں انتخابی جسلے سے خطاب کیا (پاکستان پیپلز پارٹی)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شیر کے شکار کے لیے تیار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو دادو میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کا نام لیے بغیر ان کے انتخابی نشان ’شیر‘ کا لفظ استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں ’تیر کا مقابلہ شیر سے ہے۔‘

انہوں نے اعلان کیا کہ جمعے سے وہ پنجاب میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’کل میں شیر کا شکار کرنے کے لیے پنجاب جا رہا ہوں۔‘


مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم، نواز شریف کا پہلا خطاب

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پنجاب کے ضلع حافظ آباد سے انتخابی جلسوں میں تقاریر کا آغاز کر دیا۔

جمعرات کو حافظ آباد میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’میں بہت عرصے بعد حافظ آباد آیا ہوں۔  مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر حکومت سے نکالا گیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی نہ ہوتی۔ اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو پاکستان خوشحالی کا گہوارہ ہوتا۔ اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو پورے ملک میں روشنیاں ہوتیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری حکومت آئی تو ہم پاکستان میں معاشی استحکام لائیں گے۔ موٹروے بنائیں گے۔ ہم نے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔‘

نواز شریف نے کہا کہ ’لاہور اور حافظ آباد میں فرق نہیں ہونا چاہیے۔ پورے ملک میں ترقی ہونی چاہیے۔‘

آخر میں انہوں نے جلسے میں شریک لوگوں سے اپنا ساتھ دینے کی درخواست بھی کی۔


عام انتخابات 2024 سے قبل اپنی انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج (بروز جمعرات) حافظ آباد میں ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ نواز شریف کے علاوہ پارٹی کے صدر شہباز شریف، سینیئر نائب صدر مریم نواز اور پارٹی رہنما سائرہ افضل تارڑ بھی جلسے سے خطاب کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف، عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانے اور خوش حال مستقبل دینے کے اپنے ایجنڈے پر بات کریں گے۔


پی ٹی آئی نے لاہور سے قومی اسمبلی امیدواروں کی فہرست جاری کردی

عام انتخابات2024  کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق این اے 117 سے علی اعجاز بٹر، این اے 118 سے عالیہ حمزہ، این اے 119 سے شہزاد فاروق، این اے 120 سے عثمان حمزہ اعوان، این اے 121 سے وسیم قادر، این اے 122 سے لطیف خان کھوسہ، این اے 123 سے افضال عظیم  ایڈوکیٹ، این اے 124 سے ضمیر جھیڈو ایڈوکیٹ، این اے 125 سے رانا جاوید عمر، این اے 126 سے ملک توقیر کھوکھر، این اے 127 سے ظہیر عباس کھوکھر، این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ، این اے 129 سے میاں محمد اظہر اور این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔


ایم کیو ایم کا کراچی سے قومی اسمبلی امیدواروں کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کراچی سے قومی اسمبلی کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کچھ یہ ہے۔

 آسیہ اسحاق ۔ این اے 232 (شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی، ملیر کھوکھراپار)، جاوید حنیف ۔ این اے 233 (لانڈھی، کورنگی)، ابو بکر صدیقی ۔ این اے 234 (کورنگی، ناصر کالونی، کراسنگ، قیوم آباد)،  اقبال محسود ۔ این اے 235 (ملیر کینٹ، سعدی ٹاؤن، سکیم 33، الآصف سکوائر، سہراب گوٹھ)، حسان صابر ایڈوکیٹ ۔ این اے 236 (گلشن اقبال، گلستان جوہر)، روؤف صدیقی ۔ این اے 237 (طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا، محمود آباد، اختر کالونی)، صادق افتخار ۔ این اے 238 (بہادرآباد، پی آئی بی کالونی، جیل روڈ، پٹیل پاڑہ، سولجر بازار)، ڈاکٹر ارشد ووہرہ ۔ این اے 240 (گارڈن ویسٹ، عثمان آباد، نشتر روڈ، دھوبی گھاٹ، کھارادر )، ڈاکٹر فاروق ستار۔ این اے 241 (برنس روڈ، آرام باغ، صدر، کلفٹن، ڈیفنس)، سید مصطفیٰ کمال ۔ این اے 242 (بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، پاک کالونی)، ہمایوں عثمان ۔ این اےحلقہ 243 (کیماڑی، ماڑی پور، مچھر کالونی، مشرف کالونی، سعید آباد، شیر شاہ، گلبائی)، ڈاکٹر فاروق ستار ۔ این اے 244 (سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار، منگھوپیر)، حفیظ الدین ایڈوکیٹ ۔ این اے 245 (اورنگی ٹاؤن، قصبہ علی گڑھ، منگھوپیر، داتا نگر)، سید امین الحق ۔ این اے 246 (اورنگی ٹاؤن، بنارس، صابری چوک، منصور نگر)، سید مصطفیٰ کمال۔ این اے 247 (نیو کراچی، نارتھ کراچی)، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی۔ این اے 248 (فیڈرل بی ایریا، شریف آباد، بندھانی کالونی، لیاقت آباد)، احمد سلیم صدیقی ۔ این اے 249 (لیاقت آباد، ناظم آباد، گلبہار، گولیمار، رضویہ) فرحان چشتی ۔ این اے 250 (نارتھ ناظم آباد، بفرزون، شادمان)

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان