انڈپینڈنٹ عربیہ کے مدیر اعلی سعودی صحافیوں کی تنظیم کے چیئرمین منتخب

سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انڈپینڈنٹ عربیہ کے ایڈیٹر ان چیف عضوان الاحمری کو چیئرمین جبکہ عرب نیوز کے ایڈیٹر ان چیف فیصل جے عباس کو نائب چیئرمین منتخب کیا گیا۔ 

سعودی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے سابق صدر خالد المالک تنظیم کے نو منتخب چیئرمین اور انڈپینڈنٹ عربیہ کے ایڈیٹر ان چیف عضوان الاحمری (بائیں جانب) کو مبارک باد دے رہے ہیں (انڈپینڈنٹ عربیہ)

سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں انڈپینڈنٹ عربیہ کے ایڈیٹر ان چیف عضوان الاحمری کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخت کیا گیا۔

صحافیوں کی تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات اتوار کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوئے۔

اسی اجلاس میں بورڈ  کے دیگر عہدیداروں کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں عرب نیوز کے ایڈیٹر ان چیف فیصل جے عباس کو نائب چیئرمین جبکہ صحافی بشری الربيعة فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

نو منتخب صدر عضوان الاحمری اپنے انتخاب پر ساتھی صحافیوں کے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بورڈ سے وابستہ امیدوں پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر گذشتہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی طرف سے کی گئی ’عظیم کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے بورڈ کے اہداف کو پورا کرنے میں زبردست کاوش کی۔‘

الاحمری نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیدان اور ممبر ایسوسی ایشن باہمی اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایسی کامیابیاں حاصل کریں گے جو ملک اور میڈیا کے شعبوں کی ترقی کے ہم آہنگ ہوں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے نئے عہدیدار آئندہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جن کے تحت اہم اہداف کے حصول کے لیے ایسی حکمت عملی تیار کی جا سکے جس کے لیے سعودی میڈیا اور اس پیشے سے وابستہ صحافی منتظر ہیں۔

سعودی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے سابق صدر خالد المالک نے انڈیپینڈنٹ عربیہ کو بتایا کہ تمام منتخب صحافی ’اعلیٰ درجے کی قابلیت‘ اور جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انجن ہے جو سعودی پریس کو ایک روشن مستقبل کی جانب لے کر جائے گا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منتخب ہونے والے 13 عہدیداروں میں سے 6 خواتین ہیں تمام کامیاب امیدوار حال ہی سعودی صحافیوں کے بنائے گئے ’مستقبل‘ نامی اتحاد کے رکن ہیں۔

اتحاد میں ایڈیٹرز ان چیف، ڈپٹی ایڈیٹرز اور سعودی عرب کے معروف اخبارات اور میڈیا کے سینئر صحافی شامل ہیں۔

بورڈ کے تمام 13 ممبران چار سال کی مدت کے لیے منتخب ہوئے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا