میٹا کے ترجمان نے منگل کی شب کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام سمیت بعض سروسز تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئیں جسے اب ٹھیک کر دیا گیا ہے۔
میٹا کے ترجمان اینڈی سٹون نے ایکس پر کہا ہے کہ ’آج ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے لوگوں کو ہماری بعض سروسز تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات ہوئیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس مسئلے کو جتنا جلد ممکن ہو سکا ٹھیک کر دیا گیا اور ہم اس تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘
Earlier today, a technical issue caused people to have difficulty accessing some of our services. We resolved the issue as quickly as possible for everyone who was impacted, and we apologize for any inconvenience. https://t.co/ybyyAZNAMn
— Andy Stone (@andymstone) March 5, 2024
پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کی رات کو فیس بک اور انسٹاگرام اچانک سے بند ہو گئے تھے۔
اس حوالے سے میٹا کے ترجمان اینڈی سٹون نے ایکس پر بتایا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کو ہماری خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔‘
We're aware people are having trouble accessing our services. We are working on this now.
— Andy Stone (@andymstone) March 5, 2024
منگل کو اچانک سے فیس بک لاگ ان کرنے کی کوشش پر دوبارہ لاگ ان سکرین سامنے نظر آنے لگی تھی لیکن اسے کلک کرنے پر یہی سکرین دوبارہ آ جاتی تھی۔
جو لوگ فیس بک پر تھے، ان کا سیشن ایکسپائر ہونے کا میسج آ گیا۔
اس سے کئی بہت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور لوگ وٹس ایپ گروپوں میں میسج کر کے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔
طاہر اسلام عسکری نامی ایک صارف نے ایک وٹس ایپ گروپ پر اطلاع دی: ’دوستو میرا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ اپنی فیس بک وال سے اطلاع نشر کر دیجیے۔‘
تاہم دوسرے لوگوں نے انہیں تسلی دی کہ ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ درپیش ہے۔
Is anybody else seeing issues with Facebook logging you out or is it just me? #Facebook
— Simran Whitham (@SimranWhitham) March 5, 2024
ڈاون ڈیٹیکٹر نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ مسئلہ پوری دنیا کو درپیش ہے۔ فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام اور میسنجر صارفین نے بھی اپنے اکاؤنٹس سے اچانک لاگ آؤٹ ہونے کی اطلاع ایکس پر دی ہے۔
Just here to confirm that my #Facebook account wasn't hacked... Phew! I see it's a widespread issue.
— Annie Plourde (@AnnieWillTweet) March 5, 2024
سمرن وٹمین ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہتی ہیں کہ ’کیا کسی اور کو فیس بک لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے یا صرف میرے ساتھ ہی ایسا ہو رہا ہے؟‘
محمد عمران خان نامی ایک اور صارف نے ایک وٹس ایپ گروپ میں فیس بک بند ہونے کی خبر پر یوں تبصرہ کیا: ’زکربرگ شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
میٹا اپنے صارفین کی مصنوعات کے لیے سٹیٹس ظاہر نہیں کرتا، نہ ہی اس نے اب تک ٹوئٹر / ایکس پر اس بندش کے بارے میں کوئی معلومات دی ہیں۔
ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے منگل کے روز انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر میں بڑے پیمانے پر بندش ظاہر کی ہے۔ یہ بندش پوری دنیا میں دیکھی گئی۔
وٹس ایپ بھی میٹا کمپنی کی ملکیت ہے مگر وہ فی الحال نارمل طریقے سے چل رہا ہے۔