فلمی دنیا کے سب سے معتبر آسکر ایوارڈز 2024 میں ’اوپن ہائمر‘ اور ’پوور تھنگز‘ نامی فلمیں چھائی رہیں جبکہ ’کلر آف دی فلاور مون‘ کوئی ایوارڈ نہیں جیت سکی۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 96ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب اتوار کو ہوئی جس کی میزبانی جمی کمل نے کی۔
جمی کامل نے کہا کہ ’یہ ایک طویل سال کے بعد ایک طویل رات ہونے والی ہے۔ یہ ایک مشکل سال تھا لیکن یہ فلموں کے لیے بھی ایک بہترین سال تھا اس حقیقت کے باوجود کہ سب کچھ رک گیا تھا۔‘
فلم اوپن ہائمر نے اتوار کو ہالی وڈ کا سب سے اہم اور بہترین فلم کا اکیڈمی ایوارڈ جیتا۔
اس فلم نے امریکن فکشن، ایناٹومی آف اے فال، باربی، دی ہولڈوورز، کلرز آف دی فلاور مون، ماسٹرو، پاسٹ لائف، پوور تھنگز اور دی زون آف انٹرسٹ کو پرفارمنس میں پیچھے چھوڑ دیا۔
ہدایت کار کرسٹوفر نولین کی یہ شاہکار فلم ایک شاندار ماہر فزکس (طبیعیات دان) کی کہانی ہے جس کی نگرانی میں دنیا کو ہمیشہ کے لیے بدل دینے والا ایٹم بم ایجاد ہوا۔ اس شاہکار فلم کی تیاری میں 10 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔
جولائی میں ریلیز ہونے والی فلم اوپن ہائمر نے پوری دنیا میں ایک ارب ڈالر کا کاروبار کیا۔
اوپن ہائمر کو 13 انعامات کے لیے نامزد کیا گیا تھا، لیکن رات کو سات ایوارڈز جیت پائی لیکن یہ اب بھی آسکر کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔
اوپن ہائمر میں خاص بات ہے؟ خصوصی تجزیہ پڑھیے
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ہدایت کار کرسٹوفر نولین کی اوپن ہائمر بہترین ڈائریکٹر اور بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز کے ساتھ سر فہرست رہی، جب کہ پوور تھنگز نے چار ایوارڈ جیتے ہیں۔
کرسٹوفر نولین کو اوپن ہائمر بنانے پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی اسی فلم کے مرکزی کردار کیلین مرفی کو ملا۔
اوپن ہائمر کے آئرش اداکار کیلین مرفی نے اپنی کیٹیگری میں چار امریکی حریفوں، پال گیامٹی (دی ہولڈاوورس)، جیفری رائٹ (امریکن فکشن)، بریڈلی کوپر (ماسٹرو) اور کولمین ڈومنگو (رسٹن) کو شکست دی۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایما سٹون کو ملا انہوں نے پوور تھنگز میں بیلا کا کردار نبھایا تھا۔
ایما سٹون نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا نہیں ہے۔ یہ پوری ٹیم کا ہے جو ایک بہترین چیز بنانے کے لیے اکٹھی ہوئی۔ اور فلمیں بنانے کا بہترین حصہ یہ ہے کہ ہم سب ایک ساتھ ہیں۔‘
ایما سٹون کو پہلا آسکر ایوارڈ 2017 میں فلم ’لا لا لینڈ‘ میں بہترین اداکاری پر ملا تھا۔
ہدایت کار یورگوس لینتھیموس کی ’پوور تھنگز‘ کو بہترین اداکارہ، بہترین میک اپ، بہترین کاسٹیوم ڈیزائن اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈز ملے ہیں۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق کیلین مرفی نے سٹیج پر اپنی ٹرافی تھامے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اس شخص کے بارے میں ایک فلم بنائی جس نے ایٹم بم بنایا اور اچھی یا بری ہم اوپن ہائمر کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔
لہذا میں یہ ایوارڈ ہر جگہ امن قائم کرنے والوں کے نام وقف کرنا چاہوں گا۔‘
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔