ممبئی: طوفان میں بل بورڈ گرنے سے 14 افراد کی موت

پیر کو دیر گئے تیز ہواؤں اور بارش کے بعد گھاٹ کوپر کے مشرق میں واقع مضافاتی علاقے میں ایک مصروف سڑک کے ساتھ کچھ مکانات اور ایک پٹرول سٹیشن پر بل بورڈ گر گیا۔

انڈیا کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں طوفان کے دوران شہر میں ایک بہت بڑا بل بورڑ گرنے سے کم از کم 14 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو دیر گئے تیز ہواؤں اور بارش کے بعد گھاٹ کوپر کے مشرق میں واقع مضافاتی علاقے میں ایک مصروف سڑک کے ساتھ کچھ مکانات اور ایک پٹرول سٹیشن پر بل بورڈ گر گیا۔

منگل کی صبح تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں کیوں کہ بل بورڈ گرنے کے بعد وہاں کئی لوگ پھنس گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ممبئی پولیس کے مطابق گرنے والے بل بورڈ کی پیمائش 70 بائی 50 میٹر یعنی (230 فٹ بائی 164 فٹ) تھی۔ مہاراشٹر حکومت نے اس واقع کی اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

شدید طوفان کی وجہ سے شہر کے کچھ حصوں میں نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا بلکہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے انڈین میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ تیز طوفان کے سبب کم از کم 15 پروازوں کو رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔

ممبئی کی میونسپل کارپوریشن کے مطابق اس حادثے کے بعد کم از کم 74 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا اور ان میں 31 کو ابتدائی طبی امداد کے مطابق ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

ممبئی گذشتہ جمعرات کو بارش اور مٹی کے طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں کی زد میں رہا جس سے کئی درخت اکھڑ گئے اور شہر کے کچھ حصوں میں بجلی کی مختصر بندش کے ساتھ ساتھ ٹرین نیٹ ورک میں بھی خلل پڑا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا