شمال مغربی پاکستان میں اتوار کو ہونے والے ایک بس حادثے میں 26 مسافر ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔
حادثہ صوبہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سرحدی علاقے بابوسر ٹاپ پر پیش آیا، جہاں سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس بریک ناکارہ ہونے پر ایک چٹان سے ٹکرا کر پہاڑی نالے میں جا گری۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مقامی انتظامیہ کے ترجمان اونگزیب حیدر نے اے ایف پی کو بتایا ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور چھ بچے شامل ہیں جبکہ سینیئر پولیس افسر زیب اللہ خان کے مطابق چھ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
مسافروں کی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ ہے۔
اے پی نے ایک سرکاری افسر عبدالوکیل کے حوالے سے بتایا دشوار گزار علاقہ اور ضروری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔