پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے وہ بریسٹ ٹیومر کی سرجری کے بعد اب تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں اور کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں۔
گذشتہ دنوں وینا ملک نے ایک ہسپتال سے آپریشن کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کامیاب سرجری کے بعد خدا کا شکر ادا کیا تھا اور دعائیں کرنے والے مداحوں کے لیے بھی ممنونیت کا اظہار کیا تھا۔
تاہم انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے بتایا وہ اب صحت یاب ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وینا نے بتایا انھیں چیک اپ کروانے پر معلوم ہوا تھا کہ ایک رسولی ہے جسے نکلوانا ضروری ہے، لہذا انھوں نے فوراً سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔
انھوں نے ویڈیو پیغام میں تمام خواتین سے اپنا خیال رکھنے کو کہا بتایا بریسٹ کیئر ایک حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔