انڈیا الیکشن کے بعد پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کر رہا ہے: آرمی چیف

جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ انڈیا انتخابات کے بعد کشمیر میں جارحیت چھپانے کی کوششوں کے طور پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ انڈیا انتخابات کے بعد کشمیری عوام کے خلاف جارحیت چھپانے کی کوششوں کے طور پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر حاجی پیر سیکٹر میں افسروں اور فوجیوں کے ساتھ عیدالضحی منائی۔

اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جعلی فلیگ آپریشنز جیسے ہتھکنڈے انڈیا کے معمول کے سیاسی ٹول بن چکے ہیں۔

بیان کے مطابق انڈیا کے زیر انتطام خطے میں کشمیری عوام کی ’آزادی کی جدوجہد‘ پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔ تاہم قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور پرعزم جواب دیا جائے گا۔‘

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے عید کے موقعے پر ’پاکستان کے شہدا‘ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

’ہم بطور فوجی اپنے ملک اور ہم وطنوں کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران اپنے گھروں اور پیاروں سے دور اس طرح کے تہوار منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان