جب ٹیسلا کار نے ریل کی پٹڑی کو سڑک سمجھ لیا

کیلی فورنیا میں ایک ڈرائیور اس وقت مشکل میں پڑ گیا جب اس کی ٹیسلا کار کے آٹو پائلٹ نے ریلوے ٹریک کو سڑک سمجھ لیا۔

وڈ لینڈ پولیس نے بدھ کو ٹرین کی پٹڑیوں پر کھڑی ٹیسلا کی تصویر شیئر کی ہے (وڈ لینڈ پولیس)

کیلی فورنیا میں ٹیسلا کے ایک ڈرائیور نے (گاڑی سمیت) خود کو اس وقت ایک ریلوے ٹریک کے بیچ و بیچ کھڑا پایا، جب اس کی الیکٹرک گاڑی (ای وی) میں نصب آٹو پائلٹ موڈ نے مبینہ طور پر پٹڑی کو سڑک سمجھ لیا۔

پولیس نے ڈرائیور کو ’سنگین‘ حفاظتی الرٹ جاری کیا۔ مقامی پولیس نے نوٹ کیا کہ بظاہر حادثہ سکریمنٹو کے شمال مغرب میں وڈ لینڈ میں پیش آیا۔

حکام نے فیس بک پر پٹڑیوں کے بیچ میں کھڑی ٹیسلا کی تصویر شیئر کی، جو براہ راست آنے والی ریل گاڑی کے راستے میں ہوتی۔

اس تصویر کو کیلی فورنیا کے لوگوں سے سینکڑوں لائیکس، کمنٹس اور شیئرز موصول ہوئے۔

وڈ لینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ’آج صبح ایک ایسا واقعہ پیش آیا، جب آٹو پائلٹ نے ٹرین کی پٹڑیوں کو سڑک سمجھا، جس سے ایک سنگین خطرہ پیدا ہوا۔‘

ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور یہ واضح نہیں کہ آیا ریلوے لائن پر چلنے کے بعد گاڑی کو نقصان پہنچا یا نہیں؟

جائے وقوعہ پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ واقعے کی تفتیش زیر التوا ہے، پولیس نے ابھی تک ڈرائیور کے بیان کی درستگی کی تصدیق نہیں کی۔

بیان کے مطابق حکام نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا کہ وہ ’ٹیسلا کے آٹو پائلٹ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے چوکس رہیں‘ اور مزید یہ کہ (آٹو پائلٹ سسٹم) ’ناکام ہو سکتا ہے۔‘

ٹیسلا کی ویب سائٹ پر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی نئی گاڑیوں آٹو پائلٹ فنکشن ’ڈرائیونگ کرتے ہوئے حفاظت اور سہولت کو بڑھاتا ہے۔‘

سائٹ کے مطابق: ’اس کی آٹو پائلٹ فعالیت میں ’ٹریفک سے آگاہ کروز کنٹرول‘ شامل ہے، جو آپ کے سفر کی رفتار کو ارد گرد کے ٹریفک سے مماثل رکھتا ہے، اور ’آٹو اسٹیئر‘ جو کہ واضح طور پر نشان زد لین میں اسٹیرنگ میں مدد کرتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ دو مہینوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے، جس میں ڈرائیور کی مدد کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیسلا گاڑی اور ٹرین کے درمیان حادثہ ہوتے ہوتے بچا۔   

کریگ ڈوٹی سیکنڈ آٹھ مئی کو اوہائیو میں مکمل سیلف ڈرائیونگ موڈ میں رکھنے کے بعد اپنی الیکٹرک گاڑی کو مال بردار ٹرین سے ٹکرانے سے بال بال روک پائے تھے۔ 

کریگ ڈوٹی کی گاڑی کی رفتار کم نہیں ہوئی اور آخری لمحات میں مڑتی ہے اور ریل گاڑی سے بچتے ہوئے حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرا جاتی ہے۔

ڈوٹی کے خیال میں ہو سکتا ہے وہ ٹیکنالوجی سے مطمئن ہو گئے تھے۔  

انہوں نے این بی سی کو بتایا: ’آپ مطمئن ہو جاتے ہیں کہ (ٹیکنالوجی) جانتی ہے کہ یہ کیا کر رہی ہے اور عام طور پر یہ ڈرائیور کی حیثیت سے میرے مقابلے میں زیادہ محتاط ہوتی ہے۔‘

انڈیپنڈنٹ نے بدھ کے واقعے کے بارے میں ٹیسلا اور وڈ لینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ دونوں سے رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی