پاکستان کا 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فیس سے استثنیٰ

اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے تحت ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 126 ممالک کے لیے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے تحت ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ان 126 ممالک کے شہری ویزا پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

علاوہ ازیں تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت کے لیے الگ سے سب-کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ بھی قائم کیا جائے گا جو کہ آن لائین ویزا کے نظام کی نگرانی کرے گا۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے ویزا پروگرام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی، اور ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے سے پاکستان باہر سے آنے والوں کے لیے پرکشش مقام بن گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور گوادر سمیت نو ہوائی اڈوں پر اس کا اجرا کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ای گیٹس کا اجرا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے مذہبی سیاحت  کو  فروغ ملے گا اور پاکستان میں بہترین مذہبی مقامات موجود ہیں، شمالی علاقوں میں  بھی بہترین سیاحتی مقامات ہیں اور اس اقدام  سے وہاں بھی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اس اقدام سے معیشت مستحکم ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’فلسطین میں جاری اسرائیل کی حالیہ بہیمانہ کارروائیوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔‘ 

انہوں نے کہا کہ ’غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہر شہری اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آستانہ میں آنے والی شنگھائی تعاون تنظیم اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کی کانفرنسز کے دوران میں نے فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے بھرپور آواز اٹھائی۔‘

وزیراعظم نے فلسطین کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے فرینکفرٹ، جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے اورپاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اورکہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان