لوگوں کو ہپناٹائز کر کے لوٹنے والی چھ خواتین گرفتار: کراچی پولیس

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار خواتین لوگوں کو ہپناٹئز کر کے گھروں میں داخل ہوتیں اور اپنے مرد ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ مار کرتیں۔

17 نومبر، 2023 کو کراچی کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکار پہرہ دے رہا ہے (اے ایف پی)

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اتوار کو پولیس نے بتایا کہ اس نے مبینہ طور پر لوگوں کو ہپناٹائز کر کے لوٹنے والے گروہ میں شامل چھ خواتین کو پکڑ لیا ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر ڈاکٹر عزیر احمد نے بتایا کہ یہ خواتین اس سے قبل اپنے گروہ کے ہمراہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں وارداتیں کر چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا: ’دو متاثرہ خاندانوں نے بھی ان خواتین کی شناخت کر لی ہے۔ متاثرین نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان کی قیمتی اشیا لوٹنے سے قبل انہیں ہپناٹائز کیا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گرفتار خواتین کی شناخت صاحبہ عرف حنا، ببلی مقبول، کنیز فرید، صاحبہ فاطمہ اور لبنیٰ شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے 40 لاکھ روپے ملے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گروہ واردتوں کے لیے کراچی آتا اور صدر کے سستے ہوٹلوں میں قیام کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں ڈکیتیاں کرنے کے بعد واپس پنجاب میں اپنے گھروں کو لوٹ جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ گروپ میں شامل خواتین مختلف بہانوں سے گھروں میں گھسنے کی کوشش کرتی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اکثر نوکری مانگتیں، کپڑے سلانے کی پیشکش کرتیں یا مختلف کہانیاں سنا کر معصوم لوگوں کو باتوں میں الجھاتیں، اس دوران ان کے مرد ساتھ گھروں میں داخل ہو کر سامان لوٹ لیتے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گینگ میں مرد ارکان کا کام خواتین کو رسد اور نقل و حمل فراہم کرنا تھا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق 25 رکنی گینگ کے باقی ارکان تاحال فرار ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان