پاکستان کا آذربائیجان سے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

پاکستان فوج نے بتایا کہ اسلام آباد نے آذربائیجان کو جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

پاکستان کی فوج نے جمعرات کو بتایا کہ اسلام آباد نے آذربائیجان کو جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ طیارہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے چین کے تعاون کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فوج نے ان جیٹ طیاروں کی قیمت یا تعداد کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے اور آذربائیجان کی فضائی طاقت کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں سال جولائی میں پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے تھے اور دونوں ممالک نے دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

پاکستان کی فوج نے کہا کہ دورے کے بعد پاکستان نے فضائیہ کا ایک دستہ باکو میں تعینات کیا تاکہ آذربائیجان کی دفاعی نمائش میں شرکت کے لیے اس طیارے کی نمائش کی جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ طیارہ کئی جدید خصوصیات کے ساتھ جنگی مشنز میں وسیع امور انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان