پاکستان کی بحریہ آج گیارہویں مرتبہ مشترکہ ٹاسک فورس 151 کی کمان سنبھال رہا ہے جوکہ حکام کے مطابق ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
پاکستان بحریہ کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین کہا کہ ’پاکستان اس سے قبل بھی دس مرتبہ سی ٹی ایف 151 کی کمان کامیابی کے ساتھ سنبھال چکا ہے۔‘
کمبائن ٹاسک فورس کی کمان تین سے چھ ماہ کے لیے رکن ممالک کے مابین تبدیل ہوتی ہے۔ اس وقت 15 ممالک کمبائن ٹاسک فورس کا حصہ ہیں۔ ان ممالک میں پاکستان، امریکہ، برطانیہ، ترکیہ، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ، ڈنمارک، فلپائن، بحرین، برازیل، جاپان، اردن، کویت، سنگاپور اور کوریا شامل ہیں۔
کمبائن ٹاسک فورس 151 کی کمان اس سے قبل ترک بحریہ کے پاس تھی۔
کمبائن ٹاسک فورس 151 کیا ہے؟
کمبائن ٹاسک فورس 151 بنیادی طور پر بحری قزاقوں کے خلاف کاروائیاں کرتی ہے۔ اس کا ایک مقصد بلیو اکنامی کا تخفظ و استحکام بھی ہے۔ مشترکہ ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی ماہی گیروں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔
کمبائن ٹاسک فورس کا قیام جنوری 2009 میں کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق سی ٹی ایف 151 یعنی کمبائن ٹاسک فورس یا مشترکہ ٹاسک فورس بنیادی طور پر سی ایم ایف کمبائن میری ٹائم فورس کا حصہ ہے، جیسے سی ٹی ایف 150 دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ہے اسی طرح سی ٹی ایف 151 بحری قزاقوں سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
قزاقوں کے حملے؟
میسر معلومات کے مطابق کمبائن ٹاسک فورس خلیج عدن میں بین الاقوامی طور پر تجویز کردہ ٹرانزٹ کوریڈور (IRTC) پر گشت کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹاسک فورس کی موجودگی نے 2010 میں اپنے عروج کے بعد سے خطے میں بحری قزاقی کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد دی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سال 2010 میں 45 جہازوں کو بحری قزاقوں نے لوٹا تھا۔ قزاقوں نے آخری جہاز اپریل 2017 میں لوٹا تھا اور آخری حملہ سال 2019 کے اپریل میں ہوا تھا لیکن کمبائن ٹاسک فورس نے اسے ناکام بنا دیا گیا۔
تاریخ
صومالیہ کے ساحل سے دور جدید دور کی بحری قزاقی معاشی، سماجی اور سیاسی کشمکش کی وجہ سے اس خطے میں پروان چڑھی ہے جس نے 1990 کی دہائی کے وسط سے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
خطے میں بحری قزاقی کے عروج کو 1991 میں حکومت کے خاتمے سے براہ راست منسلک کیا جا سکتا ہے جب گروہ مقامی قبیلوں کی وفاداری اور جنگجو قیادت کے تحت کام کرتے تھے جو قومی حکمرانی کے خلا کی وجہ سے سہولت فراہم کرتے تھے۔
2000 میں صومالی خانہ جنگی کے دوسرے مرحلے کے دوران، غیر ملکی بحری جہازوں نے موثر قومی کوسٹ گارڈ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھایا اور صومالی ماہی گیری کے میدانوں کا غیر قانونی طور پر استحصال کیا اور ساتھ ہی ساتھ غیر قانونی فضلہ بھی پھینکا جو مقامی ماہی گیری کے ذخیرے کو مزید کم کر دے گا۔
مقامی برادریوں نے حملہ آوروں کو روکنے کے لیے مسلح گروپ تشکیل دے کر جواب دیا۔ یہ ایک منافع بخش تجارت بن گئی جہاں یہ گروہ تجارتی جہازوں کو ہائی جیک کرتے اور بھاری تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے۔
اپریل 2019 میں صومالی طاس میں قزاقوں کی طرف سے ایک ناکام حملہ ہوا تھا۔ تاہم، صومالیہ کے ساحل پر بحری قزاقی کے آخری دو کامیاب حملے 2017 کے موسم بہار میں ہوئے تھے اور یہ 2012 کے بعد پہلے کامیاب حملے تھے۔