انڈیا: کرناٹک میں اسرائیلی سیاح خاتون کا گینگ ریپ

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مردوں کو دکھا دے کر دریا میں گرا دیا جس کے بعد انہوں نے خواتین کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

نو مارچ 2025 کو انڈین پولیس اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کے ریپ اور انڈیا میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام کے قریب ایک شخص کی موت کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر رہی ہے (اے ایف پی ویڈیو، سکرین گریب)

انڈین پولیس کے ہفتے کو جاری شدہ بیان کے مطابق ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں واقع قصبے کے تاریخی مقامات کے قریب تین افراد نے اسرائیلی خاتون سیاح اور انڈین خاتون کو گینگ ریپ کر دیا۔ حملے میں ایک شخص جان سے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔

پولیس سپرانٹنڈنٹ رام اراسیدی نے روئٹرز کو فون پر بتایا کہ انڈین مرد اور دو خواتین، دو دیگر مرد سیاحوں کے ساتھ ہمپی نامی قصبے میں دوربین کی مدد سے ستارے دیکھ رہے تھے، جب تین افراد نے پیسوں کے معاملے پر جھگڑے کے بعد ان پر حملہ کر دیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مردوں کو دکھا دے کر دریا میں گرا دیا جس کے بعد انہوں نے خواتین کو ریپ کیا۔

دو مرد، جن میں ایک امریکی شہری بھی شامل تھے زندہ بچ گئے، جب کہ تیسرے شخص کی لاش ہفتے کی صبح برآمد ہوئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ رام اراسیدی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کے مطابق یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں ملوث دو ملزموں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انڈیا میں خواتین پر حملے گذشتہ سال عالمی توجہ کا مرکز بنے جب مشرقی شہر کولکتہ کے ایک ہسپتال میں جونیئر لیڈی ڈاکٹر کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔

اس واقعے نے ملک گیر غم و غصے اور احتجاج کو جنم دیا جس میں خواتین کی عدم تحفظ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پولیس سپرانٹنڈنٹ رام اراسیدی کے مطابق ’ان کے کنڑ اور تیلگو زبان میں بولنے کے انداز کی بنیاد پر، ہمیں شبہ ہے کہ وہ مقامی لوگ ہیں۔ ہم نے ابھی تک کسی کو باقاعدہ گرفتار نہیں کیا لیکن ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔

’جیسے ہی ہم کسی کو گرفتار کریں گے، ہم آپ کو اطلاع دے دیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا