سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اعتکاف کے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پسند کی مسجد کا انتخاب کریں، درخواست جمع کروائیں، اس سروس سے متعلق آگاہی ویڈیو دیکھیں اور ان شرائط کا جائزہ لیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے اور وہ یا تو سعودی شہری ہو یا مملکت میں قانونی رہائشی حیثیت رکھتا ہو۔
اعتکاف کے اجازت نامے مفت جاری کیے جاتے ہیں، اور رجسٹریشن کی درخواست eserv.wmn.gov.sa پر جمع کروائی جا سکتی ہے۔
اعتکاف، رمضان کے آخری 10 دنوں میں مسجد میں خلوت نشینی کا عمل ہے، جس دوران افراد مکمل طور پر عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔
اعتکاف کا دورانیہ 20 رمضان سے شروع ہو کر شبِ عیدالفطر کی عشا کی نماز تک جاری رہے گا۔