چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فاتح انڈیا: روہت شرما کے نام ایک اور آئی سی سی ٹرافی

انڈیا نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

کلدیپ یادو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں 9 مارچ 2025 کو دبئی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی وکٹ لینے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن مناتے ہوئے (اے ایف پی)

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

انڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی آٹھ سال منعقد ہوئی اور انڈیا نے پورے ایونٹ میں کوئی بھی میچ ہارے بغیر چیمپئنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

انڈیا نے روہٹ شرما کی بہترین اننگز کی بدولت 252 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس سے قبل یہ ٹائٹل پاکستان کے پاس تھا جب 2017 میں آئی سی سی کے بڑے ایونٹ میں انڈیا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آج کھیلے جانے والے میچ میں نیوز لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے ول ینگ اور راچن رویندرا کے درمیان 47 گیندوں پر 57 رنز کی شراکت داری ہوئی مگر ول ینگ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور چند گیندوں کے بعد ہی رویندرا بھی 37 بنا کر پولین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز پلئیر کین ولیم سن فائنل میں بہتر پرفارم نہ کر سکے اور صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹوم لیتھم 14 رنز بنا سکے۔

انڈین سپنرز نے گیم پر مکمل کنٹرول رکھا اور نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کے تیزی سے رنز کرنے سے روک رکھا۔

ڈیرل میچل نے ٹام لیتھ، فلپس اور بریسویل کے ساتھ شراکت داری کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

ڈیرل میچل 101 گیندوں پر 63 رنز کی سست اننگز کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بریسویل نے 40 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر 251 رنز کا مجموعی سکور کرنے میں مدد کی۔

انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادیو نے، وارن چکراورتھی نے دو، دو اور محمد شامی اور رویندرا جدیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈین دونوں گیند باز مہنگے ثابت ہوئے، محمد شامی نے نو اوورز میں 74 اور پانڈیا نے تین اوورز میں 30 رنز دیے۔

252 رنزز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین کپتان روہٹ شرما نے برق رفتار اننگز کھیل کر میچ اپنی گرفت میں کر دیا۔

روہٹ شرما نے 83 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھییلی جس میں  تین چھکے اور سات چوکے شامل ہیں۔

گل نے 31 اور ویراٹ کوہلی صرف ایک رنز بنا سکے۔

شریاس ایئر نے اکشتر پٹیل کے ساتھ بہترین شراکت داری کی اور 48 رنز بنا کر میچل سینٹنر کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل 29 رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور بریسویل نے دو، دو جبکہ راچن رویندرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی