کبڈی ورلڈ کپ (کے ڈبلیو سی) ویسٹ مڈلینڈز میں17 سے 23 مارچ 2025 کو برطانیہ میں منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ’دنیا کے بہترین کبڈی کھلاڑی شرکت کریں گے۔‘
یہ مقابلے سات دن تک جاری رہیں گے جن میں 60 سے زائد میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ مقابلے برمنگھم، کووینٹری، والسال اور وولورہیمپٹن میں منعقد ہوں گے۔
ورلڈ کبڈی کے رکن پانچ براعظموں کی مرد اور خاتون ایتھلیٹس کی ٹیمیں کبڈی کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
کبڈی ورلڈ کپ 2025 ڈاٹ کام کے مطابق انڈیا، چین، ایران اور پاکستان کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ میزبان ممالک برطانیہ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کے لیے مقابلہ کریں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ یہ مقابلہ ایشیا کے باہر منعقد ہو رہا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ ایونٹ ورلڈ کبڈی کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے اور برٹش کبڈی لیگ (بی کے ایل) اسے انگلینڈ کبڈی ایسوسی ایشن کی جانب سے منظم کر رہی ہے۔
یہ ایونٹ ڈبلیو ایم سی اے کامن ویلتھ گیمز میجر ایونٹس لیگیسی فنڈ (ڈبلیو ایم سی اے) کے مالی تعاون سے ہو رہا ہے۔ سٹی آف ولورہیمپٹن کونسل اس کی میزبانی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ برمنگھم، کووینٹری اور والسال کونسلز بھی اس ایونٹ کے انعقاد میں معاونت کر رہی ہیں۔
یہ مرکزی مقام بہترین سفری سہولتیں فراہم کرتا ہے جس سے یورپ بھر میں 25 کروڑ سے زیادہ ناظرین تک رسائی ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ، برطانیہ کی نصف سے زیادہ آبادی محض دو گھنٹے کا سفر کر کے ایونٹ تک باآسانی پہنچ سکتی ہے۔
کبڈی ورلڈ کپ 2025 کا مقصد بڑے پیمانے پر شائقین کو متوجہ کرنا ہے جن میں مقامی اور بین الاقوامی شائقین دونوں شامل ہیں۔ سٹریمنگ، سیاحت اور کاروباری شراکت داریوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افراد کے ایونٹ تک رسائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔