بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے سزا یافتہ گیری کو ’جوکر‘ سے فائدہ

2015 میں سولہ برس قید کی سزا پانے والے گیری گلٹر کا لکھا ہوا گانا ’راک اینڈ رول پارٹ 2‘ جوکر فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

گیری کو 2015 میں سکول کی تین   لڑکیوں پر جنسی حملے کرنے کے الزام میں  16  برس قید کی سزا  سنائی گئی تھی۔ (اے ایف پی)

بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں سزا یافتہ قیدی اور بدنام راک گلوکار گیری گلٹر کو جوکر فلم سے مالی فائدہ ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ ان کے ایک گانے کو فلم کے ساؤنڈ ٹریک میں شامل کیا جانا ہے۔

 1972 میں جاری کئے گئے ’راک اینڈ رول پارٹ 2‘ کو گیری نے کسی اور کے ساتھ مل کر تحریر کیا تھا۔ اس گیت کو فلم کے ایک اہم سین میں استعمال کیا گیا ہے جس میں بیٹ مین ولن کا کردار جواکون فینکس نے نبھایا ہے۔

گیری کو 2015 میں سکول کی تین لڑکیوں پر جنسی حملے کرنے کے الزام میں 16 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جب اس گیت کے فلم میں استعمال کی خبر پھیلی تو بعض لوگوں کو تشویش ہوئی کہ اس کا معاوضہ گیری کو مل سکتا ہے، جس میں چار اکتوبر کو جوکر کے سکرین پر ہونے کے بعد وسعت آگئی۔

بعض ماہرین نے واضح کیا کہ کیسے گیری اس گیت سے ممنافع کما سکتے ہیں۔

موسیقی جیسے فنکارانہ کام کے برطانیہ میں عام طور پر کاپی رائٹ ہوتے ہیں۔ جس جگہ سے گیری کا تعلق ہے اور جہاں یہ نغمہ جاری کیا گیا تھا۔ وہاں آرٹسٹ کی موت کے 70 سال بعد بھی یہ قانون لاگو ہوتا ہے۔ گیری اب بھی زندہ ہیں، لہذا اس اصول کے مطابق وہ شاید اب بھی اس نغمے کے جملہ حقوق رکھتے ہیں۔

بہت سے عوامل اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ وہ ’جوکر‘ میں شامل اس گیت سے ممکنہ طور پر کتنے پیسے وصول کر سکتے ہیں۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گیری کو اس گیت سے ’لاکھوں پاؤنڈز‘ مل سکتے ہیں جس کے مصنف مائیک لینڈر بھی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب موسیقی کے ماہر ایک وکیل نے اخبار’گارجین‘ کو بتایا کہ ’وہ کپمنی (جس نے اسے فلم میں استعمال کیا) اس کی 20 سے 30 فیصد فیس اپنے پاس رکھ سکتی ہے جبکہ بقیہ میں سے 60 فیصد برطانیہ میں مقامی ریکارڈ کمپنی رکھ سکتی ہے۔‘

’لہذا گیری 30 فیصد تک فیس ریکارڈ کے لیے اور غالباً کم پیسے پبلشنگ کے لیے وصول کرسکتے ہیں کیونکہ یہ گانا دو افراد نے لکھا ہے اور پبلشر بھی اپنا حصہ لے رہا ہے۔‘

ایک اور ماہر نے یاہو موویز کو بتایا کہ گیری کو کئی مالی حسابات کی وجہ سے آخر میں بہت تھوڑی رقم ملے گی۔

دی میوزک رائلٹی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر رے بش نے کہا کہ ’آرٹسٹ کو عام طور پر ایک مرتبہ سنکرونائزیشن فیس ادا کی جاتی ہے، جب ان کے گیتوں کو فلم میں استعمال کیا جاتا ہے۔‘

’اس کی مقدار 500 پاؤنڈز (615 ڈالرز) چھوٹے ایکٹ کے لیے اور اڑھائی سے لے کر پانچ لاکھ پاؤنڈز تک گلوکار اور اس کی فلم کے بیانیے کے لیے اہمیت کے حساب سے دیئے جاسکتے ہیں۔ اس میں کئی مڈل مین بشمول ریکارڈ لیبل شامل ہوتے ہیں، گیری کے ایجنٹ اور بعض اوقات ’سنکرونائزیشن‘ ایجنٹ کی وجہ سے آرٹسٹوں کو بہت کم پیسے ملتے ہیں۔‘

امریکہ میں ’راک اینڈ رول پارٹ 2‘، کھیلوں کے مواقع پر تماشائیوں کو جوش دلانے کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے، لیکن گیری کی 2015 کی سزا کے بعد اس کا استعمال متنازع ہوگیا تھا۔   

دی انڈپینڈنٹ نے جوکر کی ڈسٹری بیوٹر کمپنی ’وارنر برادرز پکچرز‘ سے مزید معلومات کے لیے رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی