’فوٹوگرافر نے سکرٹ کے نیچے سے میری تصویر لینے کی کوشش کی‘

کم کارڈیشن نے دو ہزار کی دہائی کے وسط میں پیش آنے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ فوٹوگرافروں نے پیرس ہلٹن اور ان پر دھاوا بول دیا تھا۔

(اے ایف پی)

امریکی سلیبریٹی اور ماڈل کم کارڈیشین ویسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں ایک پاپارازی فوٹوگرافر نے ان کی اپ سکرٹ (سکرٹ کے نیچے سے کھینچی گئی تصویر) بنانے کی کوشش کی تھی تاہم اداکارہ پیرس ہلٹن نے اس صورت حال میں سے نکلنے میں ان کی مدد کی۔

اپ سکرٹنگ ایسا عمل ہے جس میں کسی خاتون کی اس کی اجازت کے بغیر اس کی اس وقت تصاویر کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے جب کسی وجہ سے خاتون کا سکرٹ کسی وجہ سے اوپر کو اٹھا ہوا ہو۔ اس عمل کو برطانیہ میں فروری میں غیرقانونی قرار دے دیا گیا تھا۔ مصنفہ اور سماجی کارکن جینا مارٹن نے اس کے خلاف مہم چلائی تھی۔

ٹیلی ویژن چینل ای ٹروہالی ووڈ سٹوریز جو اتوار کو اپنا پروگرام نشر کرتا ہے اس نے کم کارڈیشین کے انٹرویو کا پریمیئر کو دکھا دیا ہے۔ انہوں نے دو ہزار کی دہائی کے وسط میں پیش آنے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ فوٹوگرافروں نے پیرس ہلٹن اور ان پر دھاوا بول دیا تھا۔

ریئلٹی سٹار کم کاردیشین نے کہا: ’مجھے یاد ہے کہ ہم پیرس ہلٹن کی کار ایس ایل آر مرسیڈیز میں بیٹھے تھے اور اس وقت زمین پر لیٹا ایک فوٹو گرافر میری اس وقت تصاویر کھینچنے کی کوشش کر رہا تھا جب میرا سکرٹ اوپر کو اٹھا ہوا تھا۔ اس موقعے پر پیرس ہلٹن نے کہا ’اوکے۔‘ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ فوٹو گرافر کو اپنی کوئی ایسی تصویر بنانے کا موقع نہ دیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک بار اداکارہ پیرس ہلٹن نے اپنے ملبوسات کی دیکھ بھال کے لیے کم کاردیشین کی خدمات حاصل کی تھیں۔ وہ ٹیلی ویژن سیریز سمپل لائف سٹار پیرس ہلٹن کو اپنی’عظیم سرپرست‘ قرار دیتی ہیں۔

 ٹی وی سیریز ’کیپنگ ود دا کاردیشینز‘ کی سٹار نے مزید کہا: ’میں پیرس ہلٹن کے ساتھ اپنے تجربے پر ان کی حقیقت میں شکرگزار ہوں۔ وہ میری کامیابی کا بڑا سبب ہیں۔‘

اسی طرح پیرس ہلٹن بھی اپنے انٹرویوز میں کم کاردیشین کے بارے میں اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایس میگزین کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ’کچھ ہفتے پہلے ان کا کم کاردیشین کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا۔‘

مشہور ہلٹن ہوٹلز ورثے میں پانے والی 38 سالہ اداکارہ نے مزید کہا:’مجھے کم سے پیار ہے۔‘

’دراصل ہم اپنی پیدائش کے وقت سے سہیلیاں ہیں۔ مجھے کم اور ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ ان کا خاندان بہت پیارا ہے۔ ایک چھوٹا لڑکا اور لڑکی اور میں کم کے حوالے سے بہت خوش ہوں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم