برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن آج رات سے پاکستان کے پانچ روزہ دورے کا آغاز کر رہے ہیں تاہم سکیورٹی کے پیش نظر ان کی مصروفیات اور ملاقاتوں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو نے پاکستان کے مختلف شہروں کے رہائشیوں سے بات کی اور ان سے پوچھا کہ اگر انہیں برطانوی شاہی جوڑے سے ملاقات کا موقع ملے تو وہ انہیں کیا کہیں گے؟
کچھ نے ان کے خاندان کی لمبی عمر کا راز جاننا چاہا تو کچھ نے محل دیکھنے کی خواہش کی۔