سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
لندن میں چیٹم ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ایران نہ تو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے اور نہ ہی دیگر ممالک کی سالمیت کا۔
عادل الجبیر نے کہا کہ ’ہم ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے مگر ہم حملے کے جواب میں خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گذشتہ ماہ اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایران کے ساتھ مذاکرات میں مدد کرنے کے لیے کہا تھا۔