سات ماہ میں 14 پہاڑ سر کرنے والے نیپالی کوہ پیما کا عالمی ریکارڈ

نرمل پورجا نے پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، گیشربرم اول اور دوم چوٹیوں کو بھی سر کیا، جس میں انہیں 23 دن لگے۔  

نیمز کے نام سے مشہور 35 سالہ نرمل پورجا  میں اپنی آخری منزل شیشپانگما چوٹی سر کرنے کے بعد کوہ پیماؤں کے ’فائیو مائل ہائی کلب‘ میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ (تصویر: نرمل پورجا فیس بک اکاؤنٹ)

نیپال کے ایک کوہ پیما نے قلیل ترین عرصے میں پاکستان کی پانچ چوٹیوں سمیت دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کوہ پیما نرمل پورجا نے منگل کی صبح یہ معرکہ انجام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محض سات ماہ کی مدت میں آٹھ ہزار میٹرز سے زیادہ بلند 14 چوٹیاں سر کرلی ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سات برس، 11 ماہ اور 14 روز میں قائم کیا گیا تھا۔

اپنی پوسٹ میں نرمل نے لکھا: ’مشن مکمل ہو گیا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر 58 منٹ پر میں اور میری ٹیم شیشپانگما کی چوٹی پر پہنچ گئی۔ ٹیم ممبران میں منگما ڈیوڈ شیرپا، گالجن شیرپا اور گیسمان تمنگ شامل ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رواں سال اگست میں پاکستان آنے سے قبل نرمل 31 دنوں میں نیپال میں آٹھ ہزار میٹرز سے زائد بلند چھ چوٹیاں سر کرچکے تھے۔

پاکستان میں آٹھ ہزار میٹرز سے زیادہ اونچے پانچ پہاڑوں کو سَر کرنے میں ان کو 23 دن لگے۔  

پاکستان میں انہوں نے جو پہاڑ سَر کیے ان میں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، گیشربرم اول اور دوم شامل ہیں۔

نیمز کے نام سے مشہور 35 سالہ نرمل تبت میں اپنی آخری منزل شیشپانگما چوٹی سر کرنے کے بعد کوہ پیماؤں کے ’فائیو مائل ہائی کلب‘ میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔

اب تک یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد کوہ پیما ایلن ہنکس کو 14 چوٹیاں سر کرنے میں سات سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایلن ہنکس نے 51 برس کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل