برف والے کنٹینر میں چھپے 25 افراد پورٹ پر گرفتار

برطانیہ میں گرفتار ہونے والے ان افراد کی عمر اور قومیت کے بارے میں کوئی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔

پولیس پورٹ پر ان افراد کی آمد کا انتظار کر رہی تھی اور کچھ تارکین وطن کو بخار کی جانچ کے لیے ایمبولینس پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔(سکرین گریب)

نیدرلینڈز سے برطانیہ آنے والے برف کے کنٹینر میں سے 25 افراد برآمد ہوئے ہیں۔ یہ کنٹینر ایک فیری پر برطانیہ لایا جا رہا تھا۔

ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ جہاز برطانیہ سے روانہ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی واپس لوٹ آیا لیکن یہ جس بندرگاہ یعنی فلیکس سٹوؤ پہنچنا چاہیے تھا اس کے بجائے یہ ولاردنگن کے علاقے میں واپس پہنچا تھا۔

طبی معائنے کے دوران کنٹینر میں آنے والے دو افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ باقی 23 افراد بھی تک پولیس کی تحویل میں ہیں جنہیں ایک بس میں پورٹ سے کہیں اور لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

گریٹ جیکب سن جو کہ جہازوں کی کمپنی ڈی ایف ڈی ایس میں مواصلات کے شعبے کے نائب صدر ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان تارکین وطن کو کنٹینر میں سوراخ ہونے کے باعث ڈھونڈا گیا ہے۔

ابھی تک ان افراد کی عمر اور قومیت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ماہ قبل ایک اور واقعے میں ایسکس کے علاقے گریز سے ایک لاری میں سے 39 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

 جیکب سن کے مطابق پولیس پورٹ پر ان افراد کی آمد کا انتظار کر رہی تھی اور کچھ تارکین وطن کو بخار کی جانچ کے لیے ایمبولینس پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’ ہم ابھی تک اس حوالے سے کچھ نہیں جانتے، یقینی طور پر وہ بہتر حالت میں نہیں تھے۔ بدقسمتی سے یہ پہلا موقع نہیں ہے جس میں ہمیں ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے گو کہ یہ پہلا موقع ہے جب لوگوں کو برف والے کنٹینر میں چھپا کر لایا گیا ہو۔ لیکن پوری کوشش کے باوجود ہمیں تارکین وطن کے حوالے سے ایسے واقعات کا سامنا رہتا ہے۔‘

کنٹینر میں کسی اور فرد کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی لیکن رجنمونڈولیگ الرٹ سسٹم نے کسی اور فرد کی نشاندہی نہیں کی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ