ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے تاہم عماد بٹ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 21 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔(تصویر: پاکستان کرکٹ بورڈ)

بنگلہ دیش کے شہر میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کے سیمی فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو تین رنز سے شکست دے کر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ پچاس اووروں میں 267 رنز بنائے۔ پاکستان کی اوپننگ جوڑی عمیر بن یوسف اور حیدر علی نے 90 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔ حیدر علی 43 رنز پر بھارتی آف سپنر ہریتک شوقین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد عمیر بھی 63 رنز پر بھارتی سبک رفتار بولر شیوم ماوی کو وکٹ دے بیٹھے۔ وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر کے ناقابل شکست 47 رنز نے پاکستان کو ایک قابل دفاع ہدف دینے میں مدد دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بھارت کی بیٹنگ شروع ہوئی تو پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھارتی بلے باز آریان جوئل کو صرف 17رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی۔ سیف بدر نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلے بھارتی کپتان روی شرت کو 47 رنز پر آوٹ کیا اور پھر ارمان جعفری اور سنویر سنگھ کے درمیان 83 رنز کی پارٹنر شپ کو سنگھ کی وکٹ حاصل کرکے توڑا اور بھارت کی جیت کی راہ میں رکاوٹ ڈال دی۔

بھارت کی جانب سے سکور بننے کے ساتھ ساتھ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ آخری چار اوورز میں بھارت کو جیت کے لیے 22 رنز درکار تھے جب کہ بھارت کی چار وکٹیں باقی تھیں۔ اس موقعے پر آل راؤنڈر عماد بٹ نے اپنے دو اوورز میں صرف چھ رنز دے کر بھارت کی جیت کو ناممکن بنا دیا اور پاکستان کو فتح دلوائی۔ آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے تاہم عماد بٹ نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم محض 4 رنز ہی اسکور کرسکی۔قومی ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے محمد حسنین اور سیف بدر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 21 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ