پاکستان ٹیم 105 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی

ماونٹ مونگا نوئی میں اتوار کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کھیلا گیا جو میزبان ٹیم نے باآسانی 115 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 مارچ 2025 کو ماونٹ مونگا نوئی میں کھیلا گیا (اے ایف پی)

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ اور پھر بولنگ میں بھی آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں تین، ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ماونٹ مونگا نوئی میں اتوار کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کھیلا گیا جو میزبان ٹیم نے باآسانی 115 رنز سے جیت لیا۔

اس طرح نیوزی لینڈ سیریز کے تین میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سیریز کا تیسرا میچ ہو سکتی ہے جہاں پاکستان نے 204 رنز کا ہدف چار اوور پہلے ہی حاصل کر لیا تھا۔

مگر ایسا بالکل بھی نہیں ہوا اور پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے 220 رنز کے جواب میں 105 پانچ رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز عبدالصمد نے 44 بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے علاوہ دو روز قبل پاکستان کے لیے تیز ترین سینچری سکور کرنے والے حسن نواز صرف ایک رن ہی بنا سکے۔

محمد حارث دو، سلمان علی آغا ایک اور شاداب خان بھی ایک ہی رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے بولرز نے دو روز قبل کی ہار کو یکسر بھلا کر انتہائی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان بلے بازوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میزبان ٹیم کی بولنگ اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ زیادہ پاکستانی بلے باز وکٹوں کے پیچھے ہی آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک بار پھر جیکب ڈفی نمایاں بولر رہے جنہوں نے چار وکٹیں لیں۔ ان کے علاوہ زیکری فولکس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے شاندار بلے بازی کی۔ سائفرٹ ایک بار پھر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 22 گیندوں پر 44 رنز بنائے جبکہ فن ایلن نے 20 گیندوں پر 50 رنز سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین، ابرار احمد دو اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ لی۔

اس شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے پاس اب صرف سیریز جو تین، دو پر ختم کرنے کا موقع ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ