حسن نواز کی طوفانی سینچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

حسن نواز نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے صرف 42 گیندوں پر سینچری مکمل کی۔ یہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی بلے باز کی ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سینچری ہے۔

پاکستان کے حسن نواز 21 مارچ 2025 کو آک لینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کے دوران ایک شاٹ کھیلتے ہوئے (مائیکل بریڈلی / اے ایف پی)

پاکستان نے حسن نواز کی شاندار سینچری کی بدولت جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا گیا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔

جمعے کو آک لینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں حسن نواز نے برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 42 گیندوں پر سینچری مکمل کی۔ یہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی بلے باز کی ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سینچری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حسن نواز، جو اپنا تیسرا ٹی ٹوئٹنی کھیل رہے تھے، نے سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے یہ ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل وہ دونوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ انہیں اس کارکردگی پر مین آف دا میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سینچری اس سے قبل بابر اعظم نے سکور کی تھی، جنہوں نے 100 رنز کے لیے 49 گیندیں کھیلی تھیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مارک چیپ مین کی 94 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 204 رنز بنا کر پاکستان کو 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مارک چیپ مین نے ایڈن پارک کی چھوٹی باؤنڈریز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف 44 گیندوں پر 11 چوکے اور چار چھکے لگا کر 94 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپتان مائیکل بریسویل کے 31 رنز کے علاوہ باقی بلے باز کچھ زیادہ رنز نہ بنا سکے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے مائیکل بریسویل کو بولڈ کیا۔ حارث رؤف نے 29 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لیگ سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں لیں۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں سے دو میچ نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں اور آج کا میچ پاکستان کے نام ہوا ہے۔ سیریز کے بقیہ دو میچ 23 اور 26 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ