اٹلی: عورتوں کی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے ایکسرے کی نمائش

25 نومبر کو خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقعے پر میلان کے ایک ہسپتال میں اس نمائش کا آغاز کیا گیا۔

اٹلی کے شہر میلان کے ایک ہسپتال نے خواتین پر گھریلو تشدد کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا منفرد طریقہ اپنایا ہے۔

25 نومبر کو خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن کے موقعے پر میلان کے سان کارلو بورومیو ہسپتال میں ایک نمائش کا آغاز کیا گیا۔ اس نمائش میں اُن خواتین مریضوں کے ایکسرے آویزاں کیے گئے جو گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد اسی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لائی گئیں تو ان کے جسم کی کوئی نہ کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران 300 سے زائد خواتین ان کے ہاں زیرِ علاج رہیں جن پر بوائے فرینڈ، شوہر یا خاندان ہی کے فرد نے تشدد کیا تھا۔

نمائش میں ایک خاتون کی چھاتی کا ایکسرے پیش کیا گیا جس میں ایک چاقو کا عکس بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اٹلی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گھریلو تشدد کے باعث ہر تیسرے روز ایک عورت کی موت واقع ہوتی ہے۔ ملک میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران سوا پانچ لاکھ سے زائد خواتین جسمانی یا جنسی تشدد کا نشانہ بنیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین