فرانس کے کسان بدھ کو ایک ہزار ٹریکٹروں پر سوار ہو کر دارالحکومت پیرس کے گرد و نواح کی شاہراہوں پر نکل آئے اور ٹریفک کو بلاک کر دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کسانوں کی نمائندہ تنظیموں کے ارکان ایوانِ صدر کے باہر جمع ہوئے اور وہاں پرالی ڈھیر کر کے احتجاج کرنے لگے۔
فرانسیسی کسان صدر ایمینوئیل میکراں کی حکومت کی جانب سے زرعی ادویات کے استعمال کے قوانین میں سختیوں سے ناخوش ہیں اور انہیں زرعی اجناس کی کم قیمتوں پر بھی اعتراض ہے۔
حکومت نے فصلوں میں فالتو جڑی بوٹیاں ختم کرنے والی کیمیائی دوا گلائیفوسیٹ کے استعمال پر بتدریج پابندی کا اعلان کیا ہے۔
یہ دوا دنیا بھر میں عام استعمال ہوتی ہے اور چند حالیہ تحقیقات میں گلائیفوسیٹ کو انسانوں میں کینسر سے جوڑا گیا ہے۔