پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان ٹوئٹر پر کافی سرگرم ہیں اور مختلف سماجی مسائل خصوصاً ریپ اور جنسی تشدد پر آواز اٹھاتی ہیں، لیکن یہ آواز کچھ لوگوں کو گراں گزرتی ہے اور وہ انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہیں۔
ارمینہ بھی ان لوگوں کو بھرپور جواب دیتی ہیں اور ٹوئٹر پرایک میدانِ جنگ کا سماں ہوتا ہے۔
حال ہی میں ارمینہ نے کچھ تصاویر کے ذریعے خواتین کو سکھانے کی کوشش کی کہ جنسی حملے کے نتیجے میں کسی مرد کو کیسے زیر کیا جاتا ہے اور خواتین کیسے اپنا دفاع کرسکتی ہیں۔
Ladies, these are some self defence positions if ever attacked (God Forbid) to the bobs and vegana crowd, Don’t @ me if this offends you. You and Rape both offend me! pic.twitter.com/eRVr083960
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) December 5, 2019
اس ٹویٹ پر بہت سے لوگوں نے منفی ردعمل دکھایا، لیکن اصل بحث اس وقت شروع ہوئی جب ارمینہ نے ٹرول کرنے والے ایک ٹوئٹر صارف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’اس نوجوان کا خیال ہے کہ 99.99 فیصد ریپ متاثرین خود اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی دعوت دیتے ہیں۔ میں بھی اس میں شامل ہوں کیونکہ میں ان کی دنیا میں فٹ نہیں بیٹھتی۔ یہ انسان کل کو ایک شوہر اور باپ بنے گا۔‘
اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شکیل ملہی نامی ایک صارف نے ارمینہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے باپ، بھائی اور شوہر کو سمجھائیں اور ٹوئٹر پر ان کو لیکچر دیں۔
Apny bap bhai husband ko smja k rakh khud befikr ho k phir aur aesi baqwas na kry Twitter py un ko lecture dy
— Shakeel Malhe (@MalheShakeel) December 7, 2019
بس پھر کیا تھا، ارمینہ نے بھی ان صاحب کو جواب دیا: ’مجھے بھائی، باپ اور شوہر کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں ہی تمہارے جیسے چوزے کے لیے کافی ہوں۔ میں ایک باکسر ہوں، ایسی پھینٹی چڑھاؤں گی کہ دادا یاد آجائے گا۔ مجھے دھمکی دینے کی کوشش مت کرنا! ایڈا تُو ٹوئٹر کا رکھوالا۔‘
Mujhay bhai baap Aur husband ko involve kernay ki zaroorat hi nahi hai. Mein hi tymharay jaisay choozay kay liye kaafi hoon. I’m a boxer, aisi phainti charhaon gi kay dada yaad ajaye ga! Don’t you dare threaten me! aidu tu twitter ka rakhwala. https://t.co/N2Klj24lmq
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) December 8, 2019
ارمینہ کی اس غصے بھری ٹویٹ پر کچھ لوگوں نے انہیں اس قسم کے لوگوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا تو کچھ نے ان کی ہمت بندھائی۔
You should ignore such trolls. They have nothing better to do with their lives and this seems to be the only way to take their frustration out. You’re a beautiful soul. Love and prayers.
— m. (@_monatahir) December 8, 2019
کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو اس تمام گفتگو کا مزہ لیتے رہے، جن کا خیال تھا کہ کوئی ’ایکش سین‘ بھی نظر آنا چاہیے۔
Phenti pic.twitter.com/4n1jhGjPCC
— سعید اللہ خان کاکڑ (@Real_S_Kakar) December 8, 2019
ٹوئٹر پر یہ ساری بحث اپنی جگہ، لیکن ارمینہ کے ڈائیلاگ ’ایڈا تُو ٹوئٹر کا رکھوالا‘ کو کسی منچلے نے بہت ہی سنجیدگی سے لیا اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پر اداکارہ کی تصویر کے اوپر ’ایڈا تو ٹوئٹر دا رکھوالا‘ کا جملہ پینٹ کردیا، جو ارمینہ کو بے حد پسند آیا اور انہوں نے اسے ری ٹویٹ بھی کیا۔
LMAO!!!!! Love it. https://t.co/JjliVXuu3f
— Armeena Khan (@ArmeenaRK) December 9, 2019