قزاقستان: طیارہ مکان پر گرنے سے 14 افراد ہلاک

حادثے کی جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کا اگلہ حصہ ایک مکان پر گرا جس سے اس مکان کا آدھا حصہ منہدم ہو گیا، جبکہ امدادی کارکن ملبے سے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

حکام کے مطابق مسافر طیارہ اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک مکان پر جا گرا (اے ایف پی)

قزاقستان میں حکام کے مطابق ایک مسافر طیارہ مکان پر گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

مسافر طیارہ جس پر سو افراد سوار تھے جمعے کو پرواز بھرتے ہی گر گیا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فضائی کمپنی بیک ایئر کے ایک مسافر طیارے نے آلماتی ہوائے اڈے سے صبح سات بج کر پانچ منٹ پر پرواز بھری تو تھوڑی دیر بعد ہی وہ ’راڈار سے غائب‘ ہو گیا۔

بیان کے مطابق یہ طیارہ دارالحکومت نور سلطان کی جانب جا رہا تھا۔

مقامی حکومت نے ایک بیان میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر 17 افراد ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں جن کی حالت نازک ہے۔ ان میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حادثے کی جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کا اگلہ حصہ ایک مکان پر گرا جس سے اس مکان کا آدھا حصہ منہدم ہو گیا، جبکہ امدادی کارکن ملبے سے لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکن ٹوٹے ہوئے کاک پٹ کی کھڑکی تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قزاقستان کے صدر قاسم جومارٹ ٹوکائیو نے متاثرین کے خاندانوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ’اس حادثے کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔‘

انہوں نے مزید کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک حکومتی کمیشن تشکیل دی جائے گی۔

اس سے قبل مارچ میں بھی فضائی کمپنی بیک ایئر کے فوکر-100 کو بھی ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ اس طیارے میں 116 افراد سوار تھے۔

تاہم قزاقستان کی وزارت صنعت نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ فوکر-100 طیاروں کو تب تک گراؤنڈ کیا جا رہا ہے جب تک حادثے کی وجہ واضح نہیں ہو جاتی۔              

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا