نیشنل جیوگرافک ٹریولر تصویری مقابلے کے حتمی اُمیدواروں کا علان کر دیا گیا ہے۔
یہ سالانہ مقابلہ پانچ کٹیگریز میں شوقیہ اور پیشہ ورانہ فوٹوگرافرز کی تصاویر شامل کرتا ہے، جن میں شہر، قدرت، لوگ، کھانا اور پورٹ فولیو جیسی کیٹیگریز شامل ہیں۔
ںیشنل جیوگرافیک ٹریولر کے ایڈیٹر پیٹ رڈیل کہتے ہیں کے اس وقت جب ہم سفری فوٹوگرافی سے گھِِرے ہوے ہیں، اس سال کی شارٹ لسٹ ہمیں یاد دلاتی ہے کے کیمرے کا استعمال ’پوانٹ انڈ شوٹ‘ سے بڑھ کر بھی ہے۔
رڈل نے کہا کے مقامی رسم و رواج سے لے کر متاثرکن مناضر اور ناقابلِ یقین جنگلی حیات تک، اس سال مقابلے میں حصہ لینے والوں سے ثابت ہوتا ہے کے سفری فوٹوگرافی ایک کتنا طاقتور میڈیم ہو سکتا ہے۔
حتمی اُمیدواروں کی کچھ تصاویر دیکھیے۔
نیشنل جیوگرافک ٹریولر تصاویری مقابلہ
-
1/8
کولکتہ، انڈیا ۔ شہر ایک ٹیکسی ڈرائیور اپنی پیلی امبیسیدر کیب، جو کہ اس شہر کی ایک خاص پہچان ہے، کے ساتھ کھڑا اخبار پڑھ رہا ہے۔ انوپرنہ میلور -
2/8
سنگاپور۔ شہر یہ تصویر سنگاپور میں مرینا بے سینڈز ہوٹل کے اُوپر سے لی گئ ہے۔ یہ ایک بہترین جگہ ہے جہان سے ڈاونٹاون کے خوبصورت مناظر نظر آرہے ہیں جبکہ پیشِ منظر میں انفنٹی پول میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ رابرٹ ہوبرمن -
3/8
لہہ، انڈیا ۔ کھانا میں لداخ کے علاقہ لہہ کی گلیوں سے گزر رہا تھا جب مینیے ایک بیکری پہ ان دو کام کرنے ولون کوبناتے دیکھا۔ یہ مجحے اس شہر کی زندگی میں مستند لمحہ لگا۔ مارکو انفاسی -
4/8
کمپالا، یوگینڈا گرمیوں میں میں کمپالا کے ایک گاوں میں گیا۔ مجحے اس لڑکے کا نام نہی معالوم جسنے مجحے دروازے کے ایک سوراخ میں سے حیرت سے دیکھا، مگر وہ اچانک وہاں تھا، اُسکی آنکھ بہتریں طریقے سے دروازے میں فریم ہوگئ۔ مکائل مولاندر -
5/8
ہانگ کنگ ۔ شہر ٹروپیکل طوفان ’بریجت‘ ہانگ کنگ پر سے گزرتے ہوے شفق کے رنگوں سے کولون کو روشن کر رہا تھا۔ سی یوک وائ -
6/8
کیوٹو، جاپان ۔ لوگ یہ 17 سالہ لڑکی پچھلے دو سال سے گیشا بننے کی تربیت لے رہی ہے۔ جبتک یہ قابل نہی ہوتی، یہ آدھے رنگے ہونٹ رکھیں گی تاکہ ان کے گاہکوں کو پتا ہو کہ یہ ابھی سیکھ رہی ہیں۔ شیرن کئنیسٹن -
7/8
الاسکا، امریکا ۔ قدرت میری ہومر شہر کے دورے میں ایک رات بہت برفباری ہوی۔ جب میں برف میں لیٹی گنجے عُقاب کی تصاویر لے رہی تھی تو دو آپس میں لڑنے لگے، آس پاس سفید پاوڈر اُڑاتے ہوے۔ جولیہ وینرائٹ -
8/8
پنگ زین، چینگڈو، سیچوان، چین ۔ پورٹ فولیو شہرکا حجام گاہکوں کا انتظار کر رہا ہے۔ سایمن اُوروین