اپنی نازیبا تصویر لیک ہونے سے پریشان ونیسا ہجنز آخر کار اس حوالے سے بول اٹھیں۔ انہوں نے تصاویر لیک ہونے کو ’شدید صدمے کا باعث‘ قرار دیا۔
2007 میں سابق ڈزنی سٹار کا فون ہیک ہونے کے بعد ان کی نیم برہنہ تصاویر آن لائن لیک کر دی گئی تھیں۔
ونیسا نے کوسموپولیٹن یوکے کو بتایا کہ یہ میرے لیے بہت صدمے کا باعث تھا۔ یہ بہت خراب صورت حال ہے کہ لوگ کسی کی ذاتی تصاویر کو دنیا کے سامنے لیک کرنا اپنی دسترس میں سمجھتے ہیں۔
31 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس سکینڈل نے انہیں سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ وہ اپنی نجی زندگی پر قابو کھو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت افسوس ناک ہے کہ لوگ اس حد تک چلے گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’میرے خیال میں ایسا اس لیے ہے کہ جب آپ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سکرین پر دیکھتے ہیں اور انہیں اپنے گھر کے ٹی وی پر دیکھتے ہیں اور آپ جہاں دیکھنا چاہیں دیکھ سکتے ہیں۔ میں نہیں کہنا چاہتی کہ اس سے احترام ختم ہو جاتا ہے لیکن آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ انہیں جانتے ہیں گو کہ ایسا نہیں۔‘
ونیسا نے 2006 میں ہائی سکول میوزیکل فلم سے شہرت حاصل کی تھی۔ انھوں نے می ٹو تحریک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انڈسٹری میں اپنا تجربہ بیان کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس واقعے کے بعد انہیں غیر مناسب انداز میں مخاطب کیا گیا لیکن وہ ہمیشہ ایسا کرنے والوں کو صاف کہہ دیتی تھی کہ وہ لوگ کچھ اچھا نہیں کر رہے۔
’میں کسی بھی صورت حال میں ایسا ہی کرتی ہوں۔ چاہے آڈیشن ہو یا کام۔ اگر میں آرام دہ محسوس نہیں کرتی تو میں وہاں سے چلی جاتی ہوں یا انہیں بتا دیتی ہوں کہ وہ مجھے برا محسوس کروا رہے ہیں۔ اگر وہ میری عزت نہیں کرتے تو وہ جا سکتے ہیں، اگر کسی کو یہ بات پسند نہیں تو وہ بھی جا سکتے ہیں۔‘
سپرنگ بریکرز کی سٹار نے یہ بھی بتایا کہ اتنی کم عمری میں انہوں نے شہرت کو کیسے سنبھالا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بطور چائلڈ سٹار انھوں نے الگ تھلگ رہ کر ہی خود کو تنازعات سے بچایا۔
’ماضی میں دیکھوں تو یہ ایک الگ زندگی محسوس ہوتی ہے۔ میں تھک چکی ہوں۔ میں اپنا بہت خیال رکھتی ہوں اور اہم چیزوں کے بارے میں جانتی ہوں۔ مجھے اپنے کام سے پیار ہے لیکن میرا کام ہی میرا سب کچھ نہیں۔ میرا خاندان، میرا ساتھی اور میرے دوست میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔‘
© The Independent