شین وارن کی ٹیسٹ کیپ دس لاکھ آسٹریلوی ڈالرز میں نیلام

شین وارن کی کیپ کی فروخت سے ہونے والی تمام آمدن آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

لیگ سپنر نے اپنے کیریئر کے 145 میچوں کے دوران یہ کیپ پہن کر سات سو سے زیادہ وکٹیں لیں (شین وارن/ ٹوئٹر)

آسٹریلوی کرکٹ سٹار شین وارن کی ’ڈھیلی ڈھالی‘ سبز رنگ کی کیپ دس لاکھ آسٹریلوی ڈالرز سے زیادہ میں نیلام ہو گئی۔ کیپ کی فروخت سے ہونے والی تمام آمدن آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

شین وارن کی ٹیسٹ کیپ دس لاکھ سات ہزار پانچ سو ڈالرز میں نیلام ہوئی۔ یہ آسٹریلوی کرکٹ تاریخ کی مہنگی ترین بولی ہے۔ آسٹریلیا میں سر ڈان بریڈ مین کی کیپ کی بولی 2003 میں چار لاکھ 25  ہزار آسٹریلوی ڈالرز تک گئی تھی۔

لیجنڈ آسٹریلوی لیگ سپنر نے اپنے کیریئر کے 145 میچوں کے دوران یہ کیپ پہن کر سات سو سے زیادہ وکٹیں لیں۔

شین وارن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ بولی میں شامل ہونے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کامیاب بولی دینے والے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا انہیں ان کی فیاضی پر بے حد خوشی ہوئی اور بولی سے حاصل ہونے والی رقم ان کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیپ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیدھی ریڈ کریسنٹ (ہلال احمر) کے حوالے کی جائے گی جس نے جنگلات کی آگ بجھانے اور متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ عطیہ کی اپیل کر رکھی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شین وارن کی کیپ دولت مشترکہ بینک نے خریدی جو آسٹریلیا کا سب سے بڑا بینک ہے۔ بینک کے چیف ایگزیکٹو میٹ کومِن نے کہا ہے کہ کیپ کو مزید فنڈ اکٹھنے کرنے کے لیے چار ملکوں میں لے جایا جائے گا جس کے بعد اسے سڈنی کے جنوب مغرب میں واقع علاقے بورال میں قائم بریڈمین عجائب گھر کو عطیہ کر دیا جائے گا جہاں اس کی مستقل نمائش کی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر لگی آگ کے باعث اب تک 27 افراد اور ایک ارب کے قریب چرند پرند ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2000 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

دنیا بھر کے سپورٹس سٹارز نے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے اور متاثرین کی مدد کے لیے نہ صرف یادگار اشیا نیلامی کے لیے پیش کی ہیں بلکہ عطیات بھی دیئے ہیں۔

کار ریس فارمولہ ون کے چیمپیئن لیوس ہیملٹن نے پانچ لاکھ ڈالر، کرکٹر کرس لین، گلین میکس ویل اور ڈارسی شارٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت جاری بگ بیش لیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران اپنے چکھے پر ڈھائی سو ڈالر کا عطیہ دیں گے۔

ٹینس سٹار سیرینا ولیمز نے اس ہفتے ہونے والے ڈبلیو ٹی اے کلاسک کے دوران پہنا گیا اپنا لباس نیلامی کے لیے رکھ دیا ہے۔

مزید فنڈ اکٹھے کرنے کے لیے اگلے ہفتے آسٹریلین اوپن شروع ہونے سے پہلے ’ریلی فار ریلیف‘ کے نام سے ایک نمائشی میچ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سیرینا ولیمز اور روجر فیڈرر شرکت کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل