ویمنز ٹی ٹونٹی: منیبہ علی کی سینچری اور پی سی بی چیلنجرز کی پہلی کامیابی

پی سی بی چیلنجرزنے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

بائیں ہاتھ کی اوپنر منیبہ علی نے 69 گیندوں پر 17 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل دھواں دھار اننگز کھیلی۔(پی سی بی)

کراچی میں جاری سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی چیلنجرز نے  پی سی بی ڈائنامائٹس کو 42 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی  کامیابی حاصل کرلی۔

میچ میں 108 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر پی سی بی چیلنجرز کی اوپنر منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ویمنز ٹی ٹونٹی  ٹورنامنٹ کےتیسرے میچ میں پی سی بی چیلنجرز نےٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس اننگز میں بائیں ہاتھ کی اوپنر منیبہ علی نے 69 گیندوں پر 17 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل دھواں دھار اننگز کھیلی۔ وہ 108 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں۔

پی سی بی چیلنجرزنے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کپتان بسمہ معروف 32 رنز بناکر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سےثنا میر نےایک وکٹ  حاصل کی۔

جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم مطلوبہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر140 رنز ہی بناسکی۔

مڈ ل آرڈر بلے باز ارم جاوید 38 اور اوپنرناہیدہ خان 36 رنز بناکرنمایاں رہیں۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سلسلے کے باقی میچ 12، 13، 14 اور 16 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل