بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے خبر دی ہے کہ دو نوجوانوں کی طے شدہ شادی کا خواب اس وقت بکھر گیا جب شادی سے چند روز قبل دلہے کے والد اور دلہن کی والدہ اپنے اپنے گھروں سے لاپتہ ہوگئیں۔
بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی کی تاریخ فروری کے دوسرے ہفتے میں مقرر کی گئی تھی لیکن دلہے کے 48 سالہ والد اور دلہن کی 46 سالہ والدہ کی گذشتہ 11 روز سے کوئی خبر نہیں ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رشتہ داروں کی جانب سے شادی کے منسوخ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
دونوں خاندانوں کے رشتہ داروں کے مطابق دلہے کے والد اور دلہن کی والدہ ایک بار پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد مبینہ طور پر ایک ساتھ بھاگ نکلے۔
غائب ہونے والے شخص کٹرگام کے علاقے جبکہ خاتون ناوسری سے لاپتہ ہوئیں۔
دونوں خاندانوں کی جانب سے پولیس کو مسنگ پرسن (گمشدگی) کی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔
دونوں میں سے ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے قریبی رشہ دار کا کہنا ہے کہ ’وہ تب سے ایک دوسرے کو جانتے تھے جب وہ ایک ہی علاقے میں رہتے تھے اور ان کے قریبی دوستوں نے ہمیں بتایا ہے کہ ماضی میں بھی ان کا ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلق تھا۔‘