افغانستان طیارہ حادثہ: امریکہ کی تصدیق، ’طالبان نے نہیں گرایا‘

امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگ اٹ نے ایک بیان میں بمبار ای 11 اے قسم کے طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے جسے خطے میں فضائی مواصلات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ انہوں نے حادثے میں جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

امریکی حکام نے مشرقی افغانستان میں فوجی طیارے کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے لیکن طالبان کے اس دعوے کو رد کر دیا ہے کہ یہ انہوں نے مار گرایا تھا۔

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگ اٹ نے ایک بیان میں بمبار ای 11 اے قسم کے طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے جسے خطے میں فضائی مواصلات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اس کے دشمن کی وجہ سے گرنے کے کوئی اشارے نہیں ہیں۔ انہوں نے حادثے میں جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔  

اس سے قبل افغان طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کے صوبے غزنی میں گرنے والا طیارہ امریکی ایئر فورس کا ہے۔

طالبان کے زیر قبضہ علاقے ضلع دہ یک کے سیدو خیل گاؤں سے انڈپینڈنٹ اردو کو ملنے والی ویڈیو میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

غزنی صوبے کے گورنر وحید اللہ کمزئی نے کہا ہے کہ گرنے والا طیارہ غیر ملکی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کے زیرانتظام علاقے میں مسافر طیارہ گرا ہے۔

طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پشتو میں جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے پر سوار تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

زبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ’دشمن کا انٹیلی جنس طیارہ سیدو خیل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں تمام عملے کے ارکان اور سی آئی اے کے اعلیٰ اہلکار مارے گئے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’طیارے کا ملبہ اور لاشیں حادثے کے مقام پر پڑیں ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے امریکی فوجی طیارہ مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جبکہ ایک اعلیٰ دفاعی عہدیدار جو حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کوئی امریکی اہلکار ہلاک نہیں ہوا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تاہم اس حوالے سے تاحال امریکی فوج کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے قبل افغان خبر رساں اداے طلوع نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ صوبے کی مقامی کونسل کے رکن خالق داد اکبری نے افغان حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔

جبکہ صوبائی ترجمان نے کہا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا