اب لائبریری آپ کی جیب میں

اسلام آباد کے نوجوانوں شرجیل شیخ اور زین العابدین کی ایپ ’وی ریڈ‘ کے ذریعے آپ نہ صرف کتابیں مفت یا کم قیمت پر خرید سکتے ہیں بلکہ مستعار بھی لے سکتے ہیں۔

گذشتہ چند عشروں کے دوران پاکستان میں کتاب پڑھنے کے شوق میں بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ خصوصاً نوجوان لڑکے لڑکیاں کتب اور اخبار بینی سے دور ہو گئے ہیں۔ ملک میں انٹرنیٹ کے متعارف ہونے کے بعد کتاب بینی  کے شوق میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تاہم کتاب پڑھنے کے شوق کو فروغ دینے اور کتابوں کے استعمال کو بڑھانے کی غرض سے اسلام آباد کے شرجیل شیخ اور زین العابدین نامی نوجوانوں نے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے۔

’وی ریڈ‘ نام کی اس ایپلیکیشن میں کتابیں کم قیمت پر خریدی جا سکتے ہیں جبکہ کئی مفت بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ مخصوص عرصے کے لیے ایک کتاب مستعاراً بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

شرجیل شیخ نے بتایا: ’ہماری ایپلیکیشن کی مدد سے کئی طالب علموں کا بھلا ہو چکا ہے۔ جو بچے مہنگی کتابیں نہیں خرید سکتے وہ ’وی ریڈ‘ استعمال کر کے سستے داموں اور حتیٰ کہ مفت بھی حاصل کر چکے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’وی ریڈ‘ میں کتابیں عام لوگ ہی پیش کرتے ہیں۔ یعنی اگر آپ کے پاس کورس کی پرانی کتابیں موجود ہیں تو وہ ’وی ریڈ‘ کے ذریعے بیچی یا مفت مہیا کی جا سکتی ہیں۔

زین العابدین بتاتے ہیں کہ اس وقت ’وی ریڈ‘ پر 55 کیٹگریز کی سینکڑوں کتابیں موجود ہیں۔

ان میں کورس کی کتابوں کے علاوہ، سائنس، ادب، مذہب، تاریخ، شعر و شاعری، فلکیات اور دوسرے کئی موضوعات کی کتابیں بھی شامل ہیں۔

زین العابدین نے بتایا: ’وی ریڈ بنانے کا دوسرا مقصد ماحول کو صاف اور محفوظ بنانا ہے۔‘

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کتاب جتنی زیادہ پڑھی اور بانٹی جائے گی تو اس کی جگہ نئی کتاب بنانے کی ضرورت کم پڑے گی اور یوں درختوں کی کٹائی بھی کم ہو گی۔

زین العابدین نے کہا کہ انہوں نے اپنے طور پر ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کی ایک کوشش کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل