ایوانزا پریمیئر پیمنٹ سروسز (اے پی پی ایس) کے سی ای او عدنان علی نے فنانشل سیکٹر میں نمایاں انداز سے کام کرنے پر دبئی میں منعقدہ دو روزہ فائی نیکسٹ کانفرنس 2020 میں ایکسی لینس ان فنانس لیڈرز (Excellence in Finance Leaders) ایوارڈ جیت لیا ہے۔
ایک بیان کے مطابق یہ ایوارڈ صرف عدنان علی کی کامیابی تک محدود نہیں بلکہ یہ پاکستان کے لیے بھی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس کامیابی سے بین الاقوامی فورمز پر ملکی کاروباری ادارے اور پاکستانی ٹیلنٹ کی پہچان سامنے آتی ہے۔
فائی نیکسٹ ایوارڈز فنانس کی دنیا میں صف اول کا ایوارڈ ہے جس میں کریم پے (CareemPay)، پے پال (PayPal) ، پے ٹی ایم (Paytm) اور ڈ وولا (Dwolla) جیسی صف اول کی کمپنیوں نے یا تو اس کانفرنس میں حصہ لیا یا پھر اسی کٹیگری میں سال 2018 میں لاس ویگاس میں یہ ایوارڈ جیتا اور سال 2019 میں بھی سنگاپور اور اورلینڈو میں یہ ایوارڈ حاصل کئے۔ اس حوالے سے امریکہ میں فائی نیکسٹ کی ٹیم نے ایوارڈز کے انتخاب کے لیے شارٹ لسٹ کا کام سرانجام دیا۔ ان منتخب افراد میں 25 پاکستانی اور متعدد بین الاقوامی کاروباری افراد شامل ہیں۔
عدنان علی 18 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور جدت و ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے معاملے میں قائدانہ کردار کے حامل ہیں۔ انہوں نے مختلف اعزازات اپنے نام کئے، جیسے ڈولمن مال کے ساتھ پاکستان کے پہلے کو برانڈڈ لائلٹی کارڈ کا آغاز، پاکستان میں پہلی بار ویزا ڈیبٹ کارڈ سے رئیل ٹائم میں میوچل فنڈز نکلوانے کی سہولت کے ساتھ ہی ساتھ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے حکومت سے فرد تک (G2P) پروگرام کے سلسلے میں حکومت پاکستان، ریگولیٹرز اور عالمی بینک کے ساتھ گہری ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عدنان ملکی سطح پر تیزرفتار پیمنٹ کی قبولیت کے نظام پےفاسٹ (Payfast) کے معمار ہیں جو پی سی آئی۔ ڈی ایس ایس سند یافتہ ہے۔ یہ ادارہ بینک اکاونٹ نمبرز اور موبائل والٹس، ویزا، ماسٹر کارڈ اور یونین پے کارڈز جیسے مختلف ذرائع سے قبولیت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس نے یو پی آئی سے منسلک ہوکر چین میں موبائل پیمنٹ کے شعبے میں بڑی تبدیلی کا مشاہدہ کیا، تیزرفتار انٹیگریشنز کے لیے فوری اے پی آئیز کا نفاذ اور ڈیجیٹل مرچنٹس کو ساتھ ملانے کے ساتھ یہ اے پی پی ایس کو پیمنٹ سسٹم آپریٹر/ پرو وائیڈر بنانے کے لیے سینٹرل بینک لائسنس کے حصول کی جانب گامزن ہیں۔
مالیاتی شعبے میں قائدانہ کردار کے ذریعے تبدیلی لانے کے لیے پرعزم عدنان علی پرامید ہیں کہ آنے والے سالوں کے دوران نئے شعبوں میں مختلف اقسام کی ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان کا سفر جاری رہے گا۔ یہ کام وزیر اعظم عمران کے ڈیجیٹل پاکستان کے عزم کو حقیقت کا روپ دھارنے کے لئے بھی کلیدی کردار ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں ملک کے اندر ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید وسعت اور جدت آ سکتی ہے۔