زیتون کا تیل یا ویاگرا: چند حقائق

یونیورسٹی آف ایتھنز کی تحقیق کے مطابق زیتون کا تیل خون کی شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے اور نظام انہضام میں خرابی سے پیدا شدہ مسائل کو کم کرتا ہے نیز ویاگرا جیسی کسی بھی دوا کے بغیر مسائل کا ایک طویل مدتی حل پیش کرتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایتھنز کی تحقیق کے مطابق ’یہ غذا (زیتون کا تیل) آپ کے خون کی شریانوں کو صحت مند رکھتی ہے اور نظام انہضام میں خرابی سے پیدا ہونے والے مسائل جیسے ذیابیطس، بلند فشار خون اور موٹاپے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔‘ (پکسابے)

یونیورسٹی آف ایتھنز کی تحقیق کے مطابق مردانہ صحت کے لیے ہفتے میں زیتون کا تیل ایک مرتبہ استعمال میں لانا ویاگرا سے بھی زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایتھنز کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تیل کے صرف نو چمچ استعمال کرنے سے 40 فیصد تک ایسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

تحقیق کاروں کے مطابق زیتون کا تیل صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے اور یہ خون کی شریانوں کی صحت سمیت پورے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔

اس مطالعے میں 67 برس اوسط عمر کے  660 مردوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی خوراک میں صحت بخش پھلوں، سبزیوں، دالوں، مچھلی، خشک میووں سمیت زیتون کا تیل شامل تھا۔

ان افراد کو نہ صرف صحت کے حوالے سے بہت کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس سے ان کی مردانہ طاقت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

زیتون کا تیل ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو ڈرامائی طور پر بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے ایستادگی کے مسائل کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ زیتون کے استعمال سے عموما ًطویل دورانیے تک یہ مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ 

این ایچ ایس کے مطابق برطانیہ میں 40 سال سے بڑی عمر کے ہر پانچ مردوں میں سے ایک کو ایستادگی کے مسائل کا سامنا ہے اور برطانیہ بھر میں ایسے مردوں کی تعداد 43 لاکھ ہے۔

تھکاوٹ، اضطراب اور حد سے زیادہ شراب نوشی بھی مردانہ مسائل میں اضافہ کرتے ہیں۔

اس مطالعے کی سربراہی کرنے والی تحقیق کار ڈاکٹر کرسٹینا کرائسوہو کا کہنا ہے کہ ادھیڑ اور زیادہ عمر کے مرد اچھی خوراک اور ورزش کے ذریعے اپنی جنسی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔  

ان کا کہنا تھا: ’وہ مرد جو بحیرہِ روم کے خطے میں رہنے والے مردوں جیسی خوراک (خاص طور پر زیتون کے تیل کا) استعال کرتے ہیں ان میں بڑی عمر کے دوران کسی بھی قسم کے جنسی مسائل کے امکانات 40 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ مردانہ جنسی صحت کا طویل مدتی حصول طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں سے ممکن ہو سکتا ہے۔

ویاگرا 1990 میں بنائی گئی تھی اور یہ اب برطانیہ بھر میں طبی نسخے کے بغیر حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس دوا نے کئی لاکھ مردوں کی جنسی زندگیاں بہتر بنائی ہیں تاہم اس کے سائیڈ افیکٹس بھی ہیں جن میں سر درد، کمر درد اور نظر کی کمزوری جیسے مسائل شامل ہے۔

یونیورسٹی آف ایتھنز کی تحقیق کے مطابق ’یہ غذا (زیتون کا تیل) آپ کے خون کی شریانوں کو صحت مند رکھتی ہے اور نظام انہضام میں خرابی سے پیدا ہونے والے مسائل جیسے ذیابیطس، بلند فشار خون اور موٹاپے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔‘

’یہ مردوں کے لیے ویاگرا جیسی کسی بھی دوا کے بغیر خیزش کے مسائل کا ایک طویل مدتی حل پیش کرتی ہے۔‘

’ویاگرا طویل مدت تک کارگر ثابت نہیں ہو سکتی۔ یہ محض مختصر دورانیے کے لیے جنسی صحت کے حصول کا ذریعہ ہے۔‘

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن سے وابستہ جولی وارڈ نے اس تحقیق کے نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: ’یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ بحیرہ روم خطے کی خوراک دل اور گردش خون کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ خون کی شریانوں کے لیے بھی سود مند ہے اور مردوں کی جنسی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت