پاکستان میں کبھی امتیازی سلوک نہیں ہوا: پنڈت بھگت لال

مندر بالمیک سبھا نیلا گنبد کے پنڈت نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ہم لاہور میں اپنے تہوار مناتے ہیں۔ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں سے بھی ہمیں پیار ملتا ہے اور مذہبی فرق کو مٹاتے ہوئے یہاں بہت سے لوگ شریک ہوکر ہماری خوشیاں دو بالا کرتے ہیں۔

5

کوئٹہ میں ہندو براداری ہولی مناتے ہوئے (انڈپینڈنٹ اردو)

ہندو برادری کا مذہبی تہوار ہولی بھارت اور دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی منایاگیا۔ لاہور کے تین مندروں میں ہندو برادری کی جانب سے ہولی کی تقاریب کا باقاعدہ اہتمام کیاگیا۔

ہولی منانے کے لیے مندروں میں مسلمانوں،مسیحوں اور سکھوں نے بھی شرکت کر کے آپس میں اخوت اور بھائی چارے کی روایت کوفروغ دیا۔

ہندو برادری کا کہنا ہے کہ بیشتر مندروں میں تقاریب کا اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت کیا گیا ہے جب کہ کئی مقامات پر متروکہ وقف املاک پاکستان کی جانب سے جاری فنڈز سے انعقاد کیا گیا۔

لاہور میں 1200 سالہ تاریخی مندر بالمیک سبھا نیلا گنبد کے پنڈت بھگت لعل نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور میں اپنے تہوار مناتے ہیں۔ یہاں دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں سے بھی ہمیں اپنوں کی طرح پیار ملتا ہے اور مذہبی فرق کو مٹاتے ہوئے یہاں بہت سے لوگ شریک ہوکر خوشیاں دو بالا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے آبا واجداد بھی پاکستان آباد رہے۔ اب ہماری نسل بھی یہیں پروان چڑھ رہی ہے لیکن اس ملک میں کبھی امتیازی سلوک کا احساس نہیں ہوا۔ یہی وجہ ہے ہمیشہ کی طرح آج ہولی کے رنگ ہر طرف بکھرے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 یہاں بھارتی اور پاکستانی گیتوں پر شرکا رنگوں میں رنگ کے خوب جھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں اپنی مدد آپ کے تحت تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں اور سب کو شرکت کی اجازت ہوتی ہے۔ سکیورٹی کے بھی تسلی بخش انتظامات موجود ہوتے ہیں لہذا کبھی کوئی بدمزگی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت ہر ملک میں ہر مذہب کے لوگوں کو مذہبی آزادی ہونی چاہئے تاکہ سب شہریوں کو برابر کے حقوق ملیں۔تقریب میں شریک خاتون غزالہ نصرت نے کہا کہ سب تہوار ہی اپنے ہوتے ہیں اگر نفرتوں سے نکل کر سوچا جائے تو امن اور خوشحالی قائم رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی کے رنگ چاہے کچے ہوتے ہیں لیکن پیار کا رنگ ہمیشہ پکا ہوتاہے۔کیونکہ خوشیاں اور محبت مذہب کی محتاج نہیں ہوتی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی